سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 419 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 419

419 سبیل الرشاد جلد دوم رات میں نے خدا سے دُعا کی۔ایک منٹ نہیں سویا ، دعا کرتا رہا۔صبح کی اذان کے وقت مجھے آواز آئی بڑی پیاری وَسِعُ مَكَانَكَ إِنَّا كَفَيْنَاكَ الْمُسْتَهْزِئِين“ ہمارے مہمانوں کی فکر کرو۔وہ تو بڑھتے ہی رہیں گے تعداد میں۔اب دیکھا نا ساری قناتیں اُٹھانی پڑیں ، آج وَسِعُ مَكَانَكَ مہمان بڑھتے چلے جائیں گے، ان کی فکر کرو، اپنے مکانوں میں وسعت پیدا کرو، استہزاء کا منصوبہ ضرور بنایا ہے انہوں نے مگر اس کے لئے ہم کافی ہیں۔۵۲ گھنٹے دس منٹ میرے پر جرح کی اور (۵۲) گھنٹے دس منٹ میں نے خدا کے فرشتوں کو اپنے پہلو پہ کھڑا پایا۔بعض اور باتیں بتا ئیں میں نے ان کو۔بعض لوگوں نے کہا آپ ابھی لکھا دیں ہمیں۔میں نے کہا لکھ لو وہ کہتا کہ یہ کیسے پتہ لگے یہ خدا تعالیٰ کی بتائی ہوئی بات ہے۔میں نے کہا مستقبل بتاتا ہے جو بات کہی جائے اگر وہ پوری ہو جائے اس کا مطلب ہے خدا نے بتائی۔خدا کے علاوہ تو آئندہ کی بات کوئی نہیں بتا سکتا۔علام الغیوب صرف خدا تعالیٰ کی ہستی ہے۔پھر میں نے مزید بتایا۔میں نے کہا میں بچوں سے پوچھتا ہوں۔بعض دفعہ کہ کوئی کچی خواب آئی۔چھوٹے چھوٹے زمینداروں کے بچے دیہات میں رہنے والے، ماحول اُن کا اسی قسم کا ہے، وہ کہتے ہیں جی ہمیں خواب آئی سچی۔کیا خواب آئی بچی؟ جی بھینس کے بچہ ہونے والا تھا اور خدا نے ہمیں خواب دکھائی کہ کٹی ہوئے گی تے وی (۲۰) دن بعد کئی ہو گئی۔چھوٹی سی بات ہے لیکن خدا تعالیٰ نے اُس بچے کے ساتھ بچے کی زبان میں بات کرنی ہے اُس بچے کے ساتھ ابن خلدون کے فلسفہ پر گفتگو نہیں کرے گا اللہ تعالیٰ۔بچہ سمجھ ہی نہیں سکتا اُس کو۔تو خدا تعالیٰ نے پہلے دن بچپن میں یہ سبق دینا ہے کہ میں ہوں اور علام الغیوب ہوں اور طاقتوں والا ہوں اور وہ اس کو تربیت دیتا ہے۔آپ لوگ تو تربیت میں سست ہو گئے۔خدا تعالیٰ تو سست نہیں ہوا۔وہ ہماری جماعت کی تربیت کرتا چلا جاتا ہے۔انصار اللہ کی ذمہ داریاں بعض باتیں انصار اللہ کے متعلق ہیں۔انصار اللہ کی ذمہ داریاں ہیں زیادہ یعنی خاندان ہے، شادی ہوئی ہوئی ہے، بیوی ہے، بچے ہیں ، اکثر یہاں وہی بیٹھے ہوں گے۔قرآن کریم نے کہا ہے۔قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيْكُمُ نَارا پہلی ذمہ داری انسان پر اُس کے نفس کی ہے اور دوسرے نمبر پر اُس پر اُس کے خاندان کی ہے۔خدا کہتا ہے خود اپنے نفسوں کو اور اپنے خاندانوں کو خدا تعالیٰ کے غضب سے بچانے کی کوشش کرو۔اور قرآن کریم نے اللہ تعالیٰ کے غضب سے بچنے اور بچانے کی تدابیر خود بیان کی ہیں۔بڑی عظیم کتاب ہے یہ۔صراط مستقیم جو ہے وہ خود بتایا ہمیں۔ہر آدمی کے لئے بعض پہلو اُسی کے ساتھ تعلق رکھنے والے ہوتے ہیں۔دعا ئیں سکھا ئیں۔انھدِنَا سورۃ التحریم آیت ۷