سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 400 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 400

سبیل الرشاد جلد دوم ہمارا کوئی بچہ میٹرک سے کم پڑھا ہوا نہ ہو ہمارا کوئی بچہ بھی میٹرک سے کم تعلیم کا نہ ہو۔اس کی ذمہ داری امرائے اضلاع پر ہے۔تنظیم انصار اللہ پر ہے۔تنظیم خدام الاحمدیہ پر ہے۔جماعت پر ہے۔پوری کوشش کریں کہ ہر احمدی بچہ کم از کم میٹرک تک پڑھ جائے ، دس سال کے اندر اندر۔اور پھر وہ بچے جب دسویں پاس کریں اور یہ پتہ لگے ہمیں کہ بعض بڑے ذہین ہیں تو ان کے آگے پڑھانے کا جماعت ذمہ لے ، وہ انتظام کرے تا کہ خدا تعالیٰ نے جو اتنا بڑا ہم پر احسان کیا کہ ہم غریبوں کے گھروں میں ذہین بچے پیدا کر دیئے اور ذہانت سے ہماری جھولیاں بھر دیں، ہم ان سے بے اعتنائی کر کے ناشکرے نہ بننے والے ہوں۔کیونکہ خدا تعالیٰ اپنے شکر گزار بندوں سے پیار کرتا اور وہ جو شکر نہیں کرتے اُس کا ، غصے کی نگاہ ان پر ڈالتا ہے۔(سبیل الرشاد جلد دوم صفحه 398) 400