سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 399
399 سبیل الرشاد جلد دوم اختلاف پیدا ہو جائے تو جہاں تک قانونِ ملکی اجازت دیتا ہو اُس اختلاف کو جماعتی مصالحت کے ذریعہ سے دور کیا جائے۔اور آپس کی رنجشیں ہرگز پیدا نہ ہونے دی جائیں اور نہ کوئی تلخی پیدا ہونے دی جائے۔( ۷ ) کوشش کرو کہ پیار سے رہو (۸) کوشش کرو کہ پیار کے ساتھ دنیا کے دل خدا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتو۔اگر تم ایسا کرو گے تو خدا کے پیار کو حاصل کر لو گے۔اگر تم خدا کے پیار کو حاصل کر لو گے تو ہر دو جہان کی نعمتیں تمہیں مل جائیں گی۔پھر کسی اور چیز کی تمہیں ضرورت نہیں رہے گی۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔“ پھر حضور نے نمازوں کے بارہ میں اعلان فرمایا کہ کھانے سے قبل ( بیت ) مبارک میں نماز ظہر و عصر ہوں گی۔اس کے بعد فرمایا: امسال جو مجالس اس اجتماع میں شریک ہوئی ہیں ان کی تعدا د ۲ ۶۷ ہے۔اور گزشتہ برس کے مقابلہ میں ۱۸۵ کی زیادتی ہے۔الحمد للہ۔مگر یہ بھی تسلی بخش نہیں۔سب جماعتوں کو یہاں آنا چاہئے۔نمائندے بھیج کر۔اور اب ہم عہد دہراتے ہیں۔“ اس کے بعد حضور نے انصار اللہ کا عہد دہرایا اور پھر اجتماعی دعا فرمائی۔جس کے ساتھ یہ با برکت اجتماع اپنے اختتام کو پہنچا۔( غیر مطبوعہ )