سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 382
سبیل الرشاد جلد دوم 382 کے خیال میں بڑے صحیح نتائج نکالتے ہیں اور گھنٹوں میں نتائج نکل آتے ہیں کیونکہ جو جنگ کے ساتھ تعلق رکھنے والی بات ہے اگر کوئی شخص کہے کہ میں جو چیز امریکہ کی فوج کے ہاتھ میں رکھ رہا ہوں۔یہ تمیں سال کے بعد نتیجہ بتائے گی تو قوم اُس کے منہ پر تھپڑ مارے گی کہ تمیں سال میں تو ہم پتہ نہیں دو جنگیں لڑ چکے ہوں گے۔تیس سال پہلے کا نتیجہ ہم کیا کریں گے۔پس ایسے آلات ہیں جو منٹوں میں نہیں تو گھنٹوں میں نتیجہ نکال دیتے ہیں اور اس کا پتہ لگ جاتا ہے۔انہوں نے بڑی Advanced لیبارٹریز بنا لی ہیں۔بہر حال انہوں نے اعلان کیا کہ یہ سائنسی تحقیق اکتوبر میں ہوگی لیکن اس تحقیق میں کار بن ۱۴ کا ٹیسٹ نہیں ہوگا جس سے کہ عمر کا پتہ لگتا ہے اور اس وجہ سے نہیں ہوگا کہ ابھی تو یہ ٹیکنیک (Technique) پوری طرح مکمل بھی نہیں ہوئی۔جب مکمل ہو جائے گی تو پھر دیکھیں گے۔اس کے علاوہ جو تصاویر لینی ہیں اور دوسرے ٹیسٹ ہیں وہ اکتوبر میں ہوں گے۔لیکن ان کا نتیجہ آج سے تہیں سال کے بعد بتایا جائے گا۔جو آلات تم استعمال کر رہے ہو ان سے تو نتیجہ گھنٹوں میں پتہ لگ جاتا ہے۔یہ تمیں سال تک اس کو راز میں رکھنے کا اعلان ہمیں بتا تا ہے کہ اس میں کیا حکمت ہے۔جب وہاں پرو پیگنڈا ہوا تو یورپ کے عیسائیوں اور دنیا میں دوسرے عیسائیوں میں ایک بے چینی پیدا ہوئی کہ یہ کیا ہو رہا ہے کہ یا تو ہم ان کے ملکوں پر یلغار کر کے ان کے ایمانوں پر بھی ڈاکہ مارا کرتے تھے اور ان کی دنیوی دولتوں پر بھی ڈاکہ مارا کرتے تھے۔Colonial age میں جس وقت یہ لوگ سارے افریقہ میں اور ہندوستان میں بھی حاکم بن گئے تھے تو یہ ساری دنیا کی دولت لوٹ کر اپنے اپنے ملکوں میں لے گئے تھے اور یا یہ حال ہے کہ ایک مسلمان جماعت لندن میں آ کر ہمارے ایک عیسائی ملک میں آ کر، ہماری ایمپائر (Empire) جو دنیا میں سب سے بڑی تھی اس کے دل میں اپنی کا نفرنس منعقد کر رہی ہے۔وہ ایمپائر جس کے متعلق وہ یہ دعوی کرتے تھے کہ اس پر کبھی سورج غروب نہیں ہوتا۔اس کا سورج غروب ہو گیا اور اس ایمپائر کے دل میں اس کے مرکز میں کچھ نئی کر نیں۔اسلام کی روشنی کی کرنیں نظر آنے لگ گئیں۔یہ کیا بات ہوگئی۔اس گھبراہٹ کو دیکھ کر عیسائیت کے مختلف فرقوں نے جو وہاں ایک کونسل آف برٹش چرچز Council of) (British Churches بنائی ہوئی ہے۔ان کی طرف سے ۲۳ مئی کو ہماری کانفرنس سے قریباً دس دن پہلے ایک پریس ریلیز جاری ہوئی اور اس کے نیچے ایک نوٹ تھا کہ اخبارات اس خبر کو کانفرنس کی ابتداء تک شائع نہ کریں جب کا نفرنس شروع ہو تو اس وقت شائع کی جائے۔مجھے صحیح تاریخ یاد نہیں کہ انہوں نے مئی کا آخری دن مقرر کیا ہوا تھا یا جون کا پہلا دن تھا۔کچھ اخباروں نے اسے شائع بھی کر دیا۔اس کی ایک کاپی انہوں نے ہمارے لندن مشن کو بھی بھیجی۔مجھے دکھائی گئی تو میں نے کہا کہ میں بڑا خوش ہوں کہ انہوں نے ہمیں دعوت