سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 357 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 357

357 سبیل الرشاد جلد دوم بھی کمی ہو گئی۔جتنا زنک گندم میں پہلے تھا اب اتنا نہیں ہے۔جتنا ز تک مکی میں پہلے تھا اب اتنا نہیں ہے جتنا زنک باجرے میں پہلے تھا اب اتنا نہیں ہے۔جتنا زنک انسان کو کھانے میں پہلے ملتا تھا اب اتنا نہیں مل رہا۔اس تحقیق کو محاورہ Trace Elements کہا جاتا ہے۔اس تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ گو بہت ہی تھوڑی مقدار میں انسانی جسم کو زنک کی ضرورت ہے لیکن صحت کو برقرار رکھنے کے لحاظ سے یہ چیز بڑا اہم کردار ادا کرتی ہے۔یہاں تک کہ یہ جو پراسٹیٹ گلینڈ کی بیماری ہے اور جس کے متعلق یہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ عام طور پر بوڑھوں کو ہوتی ہے اس کے متعلق ریسرچ کرنے والوں نے کہا ہے کہ یہ زیادہ تر زنک کی کمی کے نتیجہ میں پیدا ہو جاتی ہے۔میرا ذاتی تجربہ ہے۔جب میں نے اس بیماری کے بارہ میں مختلف رسالوں میں اس قسم کے مضامین پڑھے تو پھر کئی دوست جن کو یہ تکلیف تھی اُن کو میں نے کہا میں نے اس طرح پڑھا ہے تم اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کے بعد اس کو استعمال کر کے دیکھ لو۔چنانچہ بہتوں نے استعمال کیا اور شروع ہی میں بیماری کو پکڑ لیا اور اُن کی تکلیف رفع ہو گئی اور اُن کو آپریشن کرانے کی ضرورت ہی نہ پڑی۔اس لئے خدا تعالیٰ نے انسان کی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے جو کھانے کی چیزیں یا کھانے کی چیزوں کے اندر Trace Elements ہیں۔جن میں کیلشیم بھی ہے وہ بھی ہم نے کم کر دیا۔زمین کے اندر بہت سی معدنیات ہیں۔اس تفصیل میں اس وقت جانے کی ضرورت نہیں۔پھر وٹامن میں کھانے کے اندران میں ہم نے کمی کر دی۔مثلاً یہ جو دل کی بیماریاں ہیں (اس وقت تک نو بیماریوں کا پتہ لگا ہے انسان مستقبل میں کیا مزید تحقیق کرے گا ابھی پتہ نہیں) ان کے متعلق لوگ یہ کہتے ہیں کہ گندم کا جو بیج ہوتا ہے اس میں ایک Germ ( جرم ) ہوتا ہے جو پھوٹتا ہے۔یعنی جب ہم گندم بوتے ہیں تو اس کا بیج ایک جگہ سے پھوٹ پڑتا ہے۔پھر اس کا پودا بن جاتا ہے۔اس پیج کے اندر تیل ہوتا ہے۔اور اس تیل کے اندر وٹامن ای (E) ہوتی ہے۔وٹامن ای میں خدا تعالیٰ نے یہ خاصیت رکھی ہے کہ انجائنا ( دل کے درد ) کا بہترین علاج ہے۔دل کی بیماریاں صرف اس کی کمی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔لوگوں نے بڑا تیر مارا کہ انہوں نے آٹا پینے کے بڑے بڑے کارخانے بنا دیئے ہیں۔اتنے بڑے بڑے کارخانے کہ ان میں سے ہر ایک کارخانہ ہزار ہاٹن گندم گھنٹوں کے اندر پیس دیتا ہے۔لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے گندم کے ہر دانہ میں تیل ہوتا ہے۔اگر یہ پیج میں چھوڑ دیا جائے اور پسے ہوئے آئے پر 20/15 دن گزر جائیں تو اس باسی آٹے میں ایک قسم کی بساندھ پیدا ہو جاتی ہے۔پھر وہ آٹا کھانے والے لوگ مل کے مالک کو کہتے تھے یہ تم کیا بد بو دار آٹا دے رہے ہو۔چنانچہ مل مالکان نے کہا چلو Wheat Germ ہی نکال دو۔جب اس جرم کو نکال کر آٹا پیسنا شروع کیا تو وہ جو دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے اس میں اللہ تعالیٰ نے