سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 256 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 256

256 سبیل الرشاد جلد دوم لگتا ہے۔اسی طرح اگر روحانی حرارت میں کمی واقع ہونے لگے تو پھر تو تم اگر خدانخواستہ منفی ۵ پر منفی ۱۰ پھر منفی ۲۰ پھر منفی ۵۰ پر پہنچ گئے تو ٹھٹھر کر رہ جاؤ گے۔بالکل بے جان ہو جاؤ گے تمہارے جسموں میں اگر روحانی گرمی نہیں رہے گی تو روح کا کوئی عملی مظاہرہ نہیں ہوگا۔اگر تم زیرو پر ہی کھڑے ہو تو جان تو محفوظ ہے۔کسی وقت خدا تعالیٰ تمہیں اپنے جسم میں پیار کی حرارت اور تمازت پیدا کرنے کی توفیق دے نا ہے۔لیکن اگر تم برف کی طرح ٹھنڈے اور بے جان تو دے بن گئے تو پھر تم کیا کرو گے۔پھر کہو گے کہ تم ہمیں خط کیوں نہیں لکھتے تھے۔پھر کون کہے گا تم تو برف بنے ہوئے ہو گے اب تم میں اتنی جان تو ہے کہ تم کہتے ہو کہ ہمیں یاد دہانی کیوں کرائی جاتی ہے۔اس سے پیسے ضائع ہوتے ہیں۔اگر ہم تمہیں یاد دہانیاں نہیں کرائیں گے تمہارے اندر اتنی جان بھی نہیں رہے گی۔یہ احساس ہی نہیں رہے گا کہ کوئی یاد دہانی کراتا ہے۔جسے نہیں کرانی چاہئے تھی یا کوئی یاد دہانی نہیں کراتا جسے یاد دہانی کرانی چاہئے تھی۔تم ان شیطانی وساوس سے بچنے کی دعا سکتا۔کرتے رہا کرو۔فرمایا ( اس اثناء میں حضور نے چند گھونٹ قہوے کے پٹے ) میں سبز چائے کا قہوہ بغیر میٹھے کے پیتا ہوں۔یہی میں نے اب پیا ہے تو مجھے ایک بات یاد آ گئی وہ آپ سے بھی کہنے والی ہے۔ہمارے ملک میں وبائی امراض کے کیڑوں سے صاف پانی کا ہر جگہ انتظام نہیں ہے۔بلکہ اکثر جگہ نہیں ہے۔اس قسم کی بیماریوں سے جو اس غفلت کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں سب سے اچھی اور ستی تدبیر یہ ہے کہ آپ پانی ابال کر پیا کریں۔اور جب تک کوئی اور تدبیر نہ آ جائے اس تدبیر پر عمل پیرا ر ہیں۔اگر آپ پانی ابال کر پئیں گے تو چین کی طرح معدے اور انتڑیوں کی بیماریوں سے آپ قریباً محفوظ ہو جائیں گے۔قریباً اس لئے کہ وہاں چین میں اللہ کا خانہ تو خالی ہے۔وہ تو اگر کسی کو تکلیف پہنچانا چاہے تو پہنچائے گا۔پانی کے ذریعہ نہیں پہنچائے گا تو کسی اور ذریعہ سے پہنچائے گا۔یا خود پانی کو حکم دے گا۔ایسے کیڑے پیدا کر دے گا جو ابلنے کے باوجود زندہ رہیں گے۔لیکن میں عام اصول خداوندی بیان کر رہا ہوں کہ پانی اُبالنے سے (اچھے دو چار اُبالے آجائیں تو ) کیڑے مر جاتے ہیں۔لیکن اکثر لوگوں کو بغیر ابلا پانی پینے کی عادت ہے۔اس واسطے جب آپ پانی کو ابال کر ٹھنڈا کر کے چھوٹے گھڑے میں رکھیں گے۔تو بالکل ٹھنڈا ہو جائے گا۔لیکن اس کا مزہ بک بکا ہو گا ممکن ہے بعض زمیندار کہہ دیں کہ کیا مصیبت ڈال دی ہے۔اسے پرے پھینکو۔اس قسم کا اظہار پہلے چین میں بھی کیا گیا تھا تا ہم ان کو ہم سے پہلے خیال آیا حالانکہ ہمیں پہلے خیال آنا چاہئے تھا۔بہر حال انہوں نے پانی میں تھوڑی سی سبز چائے کی پتی ڈال دی اس سے پانی میں موتیا رنگ آ جاتا ہے اور اس کا بک بکا پن دور ہو جاتا ہے۔اور اس چائے کی ہلکی سی لذت پیدا ہو