سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 234 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 234

سبیل الرشاد جلد دوم اسلام کے معنی ہم عام طور پر بار بار جماعت کے سامنے یہ بات تو لاتے رہتے ہیں کہ اسلام کے معنی اللہ تعالیٰ کے سامنے اپنی گردن کو رکھ دینے کے ہیں کہ اگر وہ چاہے تو اس کی راہ میں جان تک قربان ہو جائے۔اللہ تعالیٰ جو رب العالمین ہے اُس نے ہماری ربوبیت کے لئے اس سارے جہان کو ، اس عالم کو پیدا کیا ہے۔اور ہم میں تسخیر کرنے کی طاقت اور اس عالمین میں تسخیر ہو جانے کی قوت پیدا کی ہے۔ہمارا جو کچھ بھی ہے یا تو اس عالم کی وجہ سے اور ان جہانوں کے نتیجہ میں ہے یا ان طاقتوں اور قوتوں یا اس عقل اور فراست کی وجہ سے ہے جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا فرمائی ہے۔(سبیل الرشاد جلد دوم صفحه 221) 234