سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 213
213 سبیل الرشاد جلد دوم اور یہ کوشش کرنی پڑتی ہے کہ ان کے دل میں قرآن کریم کی محبت قائم ہو۔یہ کوشش ان کے ساتھ بھی کرنی پڑتی ہے جو بڑے ہو گئے ہیں اور جنہوں نے بدقسمتی سے قرآن کریم کی طرف توجہ نہیں کی۔اگر میں یہ کہوں تو مبالغہ نہ ہوگا کہ دنیا میں سارے فتنے اس لئے پیدا ہوئے کہ قرآن کریم کی تعلیم کو چھوڑ دیا گیا۔مثلاً عیسائی فتنہ ہے ، دہریت کا فتنہ ہے، شرک کا فتنہ ہے۔یہ سارے فتنے اسی وجہ سے ہیں۔قرآن کریم کا مخاطب صرف وہ نہیں جو بعد میں مسلمان بنا۔قرآن کریم کا مخاطب تو ہر انسان ہے۔ہر انسان کو خدا تعالیٰ نے کہا تھا کہ وہ اپنی نجات کے لئے قرآن کریم کی شریعت کی طرف لوٹے تا کہ اس کے دل میں میری محبت پیدا ہو اور وہ میری محبت کا وارث بنے۔قرآن کریم میں ہر فتنہ کا علاج ہے پس دنیا کا ہر فتنہ قرآن کریم کی تعلیم کو چھوڑنے کی وجہ سے پیدا ہوا ہے اور دنیا کے ہر فتنے اور فساد کا علاج قرآن کریم میں موجود ہے اور اسی کے ذریعہ ہر فتنے کا علاج کیا جا سکتا ہے۔اگر میرے اور پ کے دل میں بنی نوع انسان کی محبت ہے اور ان سے ہمدردی ہے اور ان سے تعلق ہے۔اور یہ خواہش ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کے عذاب سے بچیں تو پھر میرا اور آپ کا یہ فرض ہے کہ ہم ہر شخص کے پاس ہر ذہن کے پاس ، ہر دل کے پاس ، اور ہر روح کے پاس قرآن کریم کو لے کر جائیں اور اس سے کہیں کہ اس میں تمہاری نجات اور اس میں تمہاری بھلائی اور اس میں تمہاری ترقی کا راز مضمر ہے۔اس میں تمہارے لئے نور کے سامان ہیں۔اس میں تمہارے لئے اللہ تعالیٰ کی برکتوں اور رحمتوں کے جذب کرنے کے سامان ہیں۔تم اس کی طرف توجہ کرو۔قرآن کریم اور خدائی انعامات غرض قرآن کریم نے فرمایا کہ اگر تم بِأَيْدِي سَفَرَةٍ - كِرَاهِم بَرَرَةٍ “ کے گروہ میں شامل ہونا چاہتے ہو اور اس میں شامل ہونے کی کوشش کرو گے تو تمہیں بڑا انعام ملے گا اور انعام یہ ملے گا کہ وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ إِنَّهُ لَقَوْلُ فَضْلُ - 1 یعنی قرآن کریم ایک قائم رہنے والی مکمل اور حسین تر اور منور تر شریعت ہے جس وقت تم اس پر عمل کرو گے اور اس کو دنیا میں پھیلاؤ گے۔تو فر ما یاوَ السَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ اللہ تعالیٰ تم پر بار بار آسمانوں سے برکتوں اور رحمتوں کے دروازے کھولے گا اور اللہ تعالیٰ سورة الطارق آیت ۱۲ تا ۱۴