سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 90
سبیل الرشاد جلد دوم 90 لے۔عیسائیت جو چاہے کر لے۔جہالت اور اندھیرا پھیلانے کی ہر ممکن کوشش کریں یہ کامیاب نہیں ہو سکتے۔بڑھے گا نور ہی۔غالب آئے گا اسلام ہی اور فتح انشاء اللہ ہو گی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی۔لیکن جیسا کہ میں نے کہا ہے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور ان قربانیوں کو دینے کیلئے تیار رہیں جو آپ کا خدا آپ سے چاہتا ہے تا کہ آپ ان برکتوں اور فیوض کے بھی وارث بنیں جو ان قربانیوں کے بعد آپ کو ملنے والی ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی تو فیق عطا فرمائے۔آمین۔( غیر مطبوعہ )