سبیل الرّشاد۔ حصہ اول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 201 of 229

سبیل الرّشاد۔ حصہ اول — Page 201

۲۰۱ جہاں بھی ہم جائیں خدا تعالیٰ موجود ہے لیکن خدا تعالیٰ کو ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ دیکھا ہے۔اس لئے ہمارا دل تڑپتا ہے کہ جہاں ہمیں خدا تعالیٰ کا ظاہری قرب نصیب ہے وہاں ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ظاہری قرب بھی نصیب ہو۔آپ کا قرب باطنی تو ہر ایمان والے کو حاصل ہے لیکن قادیان بہشتی مقبرہ میں دفن ہونے والے کو آپ کا ظاہری قرب بھی مل جائے گا۔تو اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ظاہری اور باطنی دونوں قرب عطا فرمائے اور پھر صرف ہمیں ہی عطانہ فرمائے بلکہ دنیا کے سب لوگوں کو عطا فرمائے۔کیونکہ سب لوگ ہمارے دادا حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں اور ایک دادا کی اولاد میں کوئی فرق نہیں ہوتا بلکہ وہ سب آپس میں بھائی بھائی ہوتے ہیں۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مجلس انصاراللہ کراچی کے پہلے سالانہ اجتماع منعقدہ ۷، ۸ مارچ ۱۹۵۹ء کے موقع پر دیا جانے والا پیغام جو بذریعہ ٹیپ ریکارڈرے مارچ ۱۹۵۹ء کو سنایا گیا۔بحوالہ الفضل ۴ را پریل ۱۹۵۹ء ص۳)