سبیل الرّشاد۔ حصہ اول — Page 198
۱۹۸ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ظاہری اور باطنی قرب ملنے کی دعا مجلس انصار اللہ کراچی کے پہلے سالانہ اجتماع کے موقعہ پر پیغام تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اے احباب کراچی ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ چونکہ میں اس دورہ میں بیماری سے دو چار رہا ہوں اس لئے یہاں کراچی آکر مجھے یہ موقعہ نہیں ملا کہ میں آپ لوگوں سے ملوں یا آپ لوگوں کو اپنے سے ملنے کا موقعہ دوں۔دوستوں نے خواہش کی ہے کہ میں ٹیپ ریکارڈ پر کچھ الفاظ کہہ دوں اور وہ آپ کو سنا دیئے جائیں۔سب سے پہلے میں آپ سے معذرت کرتا ہوں کہ کراچی میں آنے کے باوجود آپ کو وہ موقعہ نہیں ملا جو میزبان کو اپنے مہمان سے ملنے ملانے کا ملتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک تو میں پہلے ہی بیمار تھا۔پھر بشیر آباد سے واپسی پر مجھے کار کا ایک حادثہ پیش آیا، جس کی خبر الفضل میں چھپ چکی ہے۔اس حادثہ سے پہلے تو یہ خطرہ پیدا ہوگیا تھا کہ بس اب خاتمہ ہی ہے۔جو دوست میرے پیچھے پیچھے آرہے تھے انہوں نے مجھے بتایا کہ جب یکدم آپ کی موٹر گری تو ہمارا دل دہل گیا کہ پتہ نہیں کیا ہو گیا ہے۔مگر جب آپ کا رسے باہر نکلے تو آپ کو دیکھ کر ہمیں تسلی ہو گئی کہ آپ خدا تعالیٰ کے فضل سے صحیح و سلامت ہیں۔پہلے خیال تھا کہ نخاع کٹ گیا ہے۔لیکن ڈاکٹروں نے دیکھنے کے بعد بتایا کہ ایسا نہیں ہوا۔کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو آپ کھڑے نہیں ہو سکتے تھے لیکن میں کار سے باہر نکلا اور سہارا لے کر کھڑا ہو گیا۔ناصر آباد جا کر میرے دائیں پاؤں پر نقرس کا شدید حملہ ہوا لیکن علاج کی وجہ سے جلد ہی افاقہ ہو گیا۔پہلے تو چارپائی کے ساتھ ہی پاٹ رکھنا پڑتا تھا لیکن دوسرے تیسرے دن میں دوسرے کمرہ میں پاٹ کے ساتھ چلا جاتا تھا۔پھر ایک دن ہم باغ میں سیر کے لئے بھی گئے لیکن جب ہم محمود آباد گئے تو چونکہ وہاں کی