سوانح حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ

by Other Authors

Page 26 of 41

سوانح حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ — Page 26

44 43 دروازے دکھائے گئے اور یمن کی کنجیاں مجھے دی گئیں۔پس تم خدا کے وعدوں پر یقین رکھو دشمن تمہارا کچھ بگاڑ نہیں سکتا۔آپ ﷺ نے فرمایا جب یہ قیصر روم ہلاک ہو جائے گا تو اس کے بعد اس شان کا کوئی اور قیصر نہیں ہوگا۔اور جب یہ کسری شاہ ایران ہلاک ہو گا تو اس کے بعد اس شان کا کوئی اور کسری نہیں ہوگا۔یعنی تمہارے ذریعہ ان سلطنتوں کی شان وشوکت مٹادی جائے گی اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے تم ان بادشاہوں کے خزانوں کو اللہ تعالیٰ کے راستوں میں لٹاؤ گے ) یہ ایسی باتیں تھیں جو اس وقت وہم و گمان میں بھی نہیں آ سکتی تھیں انہیں عقل تسلیم کرنے کو تیار ہی نہ تھی۔لیکن حضرت اقدس محمد مصطفی علی خدا تعالیٰ صل الله کے بچے نبی تھے اور ہمارا ایمان ہے کہ خدا تعالیٰ جو بھی وعدے آپ ﷺ سے کر رہا تھا وہ ضرور پورے کر کے دیکھائے گا۔مدائن کے سفید محلات کی فتح خدا تعالیٰ نے میرے مقدر میں رکھ دی تھی۔تبلیغی مخط اور کسری فارس کا شدید رد عمل چونکہ آنحضرت ﷺ کو ساری دنیا کی ہدایت کے لئے بھیجا گیا تھا اور آپ کا زمانہ قیامت تک پھیلا ہوا ہے اس لئے حدیبیہ کے امن معاہدے کے بعد سنہ 7ھ میں آپ نے دنیا بھر کے حکمرانوں کو تبلیغی خطوط تحریر فرمائے ایک خط آپ نے کسری فارس کے نام بھی روانہ فرمایا جس کا مضمون یہ ہے۔بسم اللہ الرحمن الرحیم من محمد رسول اللہ الی کسری عظیم فارس صلى الله یہ خط محمد رسول اللہ علیہ کی طرف سے کسری شاہ فارس کے نام ہے) جو شخص کامل ہدایت کی اتباع کرے اور اللہ پر ایمان لائے اور گواہی دے کہ اللہ تعالیٰ ایک ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں اور محمد ﷺ اس کے بندے اور رسول ہیں اس پر خدا کی سلامتی ہو۔اے بادشاہ ! میں تجھے خدا کے حکم کے ماتحت اسلام کی طرف بلاتا ہوں۔کیونکہ میں تمام انسانوں کی طرف رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں تا کہ ہر زندہ شخص کو میں ہشیار کروں اور کافروں پر حجت تمام کر دوں۔تو اسلام کو قبول کرتا تو ہر ایک فتنہ سے محفوظ رہے اگر تو اس دعوت سے انکار کرے گا تو سب مجوس کا گناہ تیرے ہی سر پر ہوگا۔کسری فارس ایک نہایت متکبر انسان تھا اس کو پہلے ہی یہودی اور قریش مکہ اور مدینہ کے منافق حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کے خلاف بھڑکاتے