حضرت رقیہ ؓ

by Other Authors

Page 4 of 18

حضرت رقیہ ؓ — Page 4

حضرت رقیہ بنت حضرت محمد م الله دے دیا کہ وہ جس طرح چاہیں اس کو خرچ کریں۔اس طرح مالی آرام و آسائش کا دور ختم ہو گیا۔(8) آپ کا پہلا نکاح عتبہ بن ابولہب سے ہوا تھا جو حضور ﷺ کے چا کا بیٹا تھا۔جب ابوالعاص جو بنو عبد العزیٰ بن عبد الشمس بن عبد مناف میں سے تھے حضرت رقیہ کی بڑی بہن حضرت زینب کی شادی ان سے ہو گئی تو بنو ہاشم کو خیال آیا کہ حضور ا کی دوسری بیٹیوں حضرت رقیہ اور حضرت اُم کلثوم کے نکاح بھی کہیں دوسرے قبیلوں میں نہ ہو جائیں اس لئے حضرت زینب کے نکاح کے تھوڑا عرصہ بعد ہی بنو المطلب کے کچھ لوگ حضرت ابو طالب کو ساتھ لے کر حضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔جناب ابوطالب نے بات شروع کی۔”اے بھیجتے ! آپ معدے نے زینب کا نکاح ابو العاص سے کر دیا ہے۔بے شک وہ اچھا داماد اور شریف انسان ہے مگر آپ ﷺ کے عم زاد کہتے ہیں کہ جس طرح آپ ﷺ پر خدیجہ کی بہن ہالہ کے بیٹے کا حق ہے اسی طرح آپ ﷺ پر ہمارا بھی حق ہے اور حسب نسب اور شرافت میں بھی ہم اس سے کم نہیں۔آپ ﷺ نے فرمایا! اے چا قرابت داری اور رشتہ داری سے تو انکار نہیں لیکن آپ مجھے سوچنے کا موقعہ دیں۔آخر حضرت خدیجہ کے الله مشورے سے اور بیٹیوں کی رضامندی سے یہ نکاح ہو گیا۔