الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 33
الهام ، عقل ، علم اور سچائی 33 علم و آگہی کے دو بڑے راستے جو جہالت کی تاریکی کو روشنی میں بدل سکتے تھے بظاہر ہمیشہ کیلئے مسدود ہو گئے۔نہ تو بصیرت کی پہلی سی سچائی اور صفائی رہی اور نہ ہی آسمان سے کسی وحی کے اترنے کی امید! ان پر یہ دونوں دریچے بند ہو گئے۔کتنا ہی المناک انجام تھا! تاہم کچھ صدیوں کے بعد دنیوی علوم کا سورج ایک بار پھر طلوع ہونا شروع ہوالیکن اس مرتبہ یہ سورج مغرب سے نکلا۔مشرق سے تعلق رکھنے والے روشنی کے میناروں نے اس امید پر مغرب کی طرف دیکھنا شروع کر دیا کہ شاید انہیں اس روشنی کی ایک جھلک نظر آ جائے جو انہوں نے صدیوں پہلے خود مغرب کو عطا کی تھی۔