الہام، عقل، علم اور سچائی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 536 of 754

الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 536

الهام ، عقل ، علم اور سچائی 509 انتہائی افراتفری میں بھاگنے پر مجبور ہوئے۔اس ذلت آمیز شکست کا ذکر سورۃ الانفال کی مندرجہ ذیل آیت میں موجود ہے۔وَاذْ يَعِدُكُمُ اللهُ إحْدَى الظَّابِفَتَيْنِ أَنَّهَا لَكُمْ وَتَوَدُّونَ أَنَّ غَيْرَ ذَاتِ الشَّوْكَةِ تَكُونُ لَكُمْ وَيُرِيدَ الله أن يحق الحق بِكَلِسَتِهِ وَيَقْطَعَ دَابِرَ الْكَفِرِينَ (الانفال 8:8) ترجمہ : اور (یاد کرو) جب اللہ تمہیں دو گروہوں میں سے ایک کا وعدہ دے رہا تھا کہ وہ تمہارے لئے ہے اور تم چاہتے تھے کہ تمہارے حصہ میں وہ آئے جس میں ضرر پہنچانے کی صلاحیت نہ ہو۔اور اللہ چاہتا تھا کہ وہ اپنے کلمات کے ذریعہ حق کو ثابت کر دکھائے اور کافروں کی جڑ کاٹ دے۔دشمنان اسلام سے مسلمانوں کے وہ معر کے جو بعینہ اسی طرح وقوع پذیر غزوہ خندق ہوئے جیسا کہ پیشگوئی کی گئی تھی، ان میں سے غزوہ خندق خصوصی اہمیت کا | حامل ہے۔اسی غزوہ کے دوران بعض اور عظیم الشان تاریخی فتوحات کی پیشگوئی بھی ایسے وقت میں کی گئی جبکہ خود مسلمانوں کی بقا خطرہ میں تھی۔غزوہ خندق کی پیشگوئی سب سے پہلے سورۃ ص میں کی گئی جو یقینی طور پر مکی سورۃ ہے اور اکثر مفسرین کے نزدیک آنحضرت ﷺ کی بعثت کے ابتدائی دور سے تعلق رکھتی ہے جیسا کہ درج ذیل آیت میں اشارہ ہے۔جند ما هنالك مهزوم من الأحزاب۔(ص 12:38) ترجمہ: (یہ بھی) احزاب میں سے ایک لشکر (ہے) جو وہاں شکست دیا جانے والا ہے۔اس پیشگوئی کے بارہ میں قرآن کریم مزید فرماتا ہے۔وَلَمَّارَا المُؤْمِنُونَ الأَحْزَابَ قَالُوا هَذَا مَا وَعَدَنَا اللهُ وَرَسُولُهُ وَصَدَقَ اللهُ وَرَسُولُهُ وَمَا زَادَهُمْ إِلَّا إِيْمَانًا وَتَسْلِيمًان ( الاحزاب 23:33 )