الہام، عقل، علم اور سچائی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 445 of 754

الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 445

الهام ، عقل ، علم اور سچائی 431 عظمی نیم دائری قنالیں (semi circular canals) ہیں جن کے اندر ایک اور رطوبت درون لمف (endolymph) موجود ہوتی ہے۔اسی طرح توقعہ (bony cochlea) کے گرد لمف (perilymph) میں درون لمف (endolymph) سے بھرا ہوا ایک جھلی دار قوقعہ (cochlea) موجود ہوتا ہے۔صوتی لہریں طبیلی جھلی (tympanic membrane) سے ٹکرا کر اس میں ارتعاش پیدا کرتی ہیں۔سمعی استیزے (ossicles) ان مرنقش لہروں کی بیچ کو بڑھا کر گر دلمف (perilymph) تک پہنچاتے ہیں جو انہیں ایک جھلی کے ذریعہ درون لمف (endolymph) تک پہنچا دیتی ہے جس کی لہریں ایسے بال نما متموج receptors تک پہنچائی جاتی ہیں جو ان لہروں کو اعصابی خلیات کے ذریعہ دماغ کے مرکز ( cerebrum) تک لے جاتی ہیں۔تو زان کا کام نیم دائری قنالوں کی تین قوسی نالیوں سے لیا جاتا ہے جو تین مختلف سطحوں پر ایک دوسرے سے قائمہ زاویوں پر واقع ہیں۔ان کے درمیان موجود رطوبت کسی سطح کی طرف بھی ہلکا سا سر گھمانے سے گھومنے لگتی ہے اور یہ اطلاعات اعصاب کے ذریعہ دماغ تک مسلسل پہنچائی جاتی ہیں اور وہاں ان کا جائزہ لیا جاتا ہے جس کے نتیجہ میں ہمیں اپنی حالت کا اندازہ ہوتا ہے اور دائیں بائیں، آگے پیچھے، اوپر نیچے کی تبدیلی بھی فوراً معلوم کی جاسکتی ہے۔اور ایک سمت سے دوسری سمت میں خفیف سی تبدیلی بھی دماغ میں محفوظ کی جاتی ہے اور اطلاع کا نظام بیدار ہو جاتا ہے۔قاری کی سہولت کیلئے کان کی ایک ڈرائنگ، پلیٹ نمبر 7 میں دی گئی ہے۔ہم نے مختصرا کان کی بناوٹ اور اس کے مختلف حصوں کے کام کا جائزہ پیش کیا ہے۔اس کی مزید وضاحت مختلف حصوں پر خلیات اور بافتوں نیز ان کی اندرونی پیچیدگیوں کے حوالہ سے ہی کی جاسکتی ہے۔جو کچھ بھی یہاں بیان ہوا ہے وہ اس بات کے ثبوت کیلئے کافی ہے کہ بیرونی کان ایک ایسا عضو ہے جو اس نظریہ ارتقا سے متصادم ہے جس میں تدریجی ترقی کا نقشہ کھینچا گیا ہے۔اس عضو کا ہر ایک حصہ سماعت کیلئے ضروری ہے جو اگر بیمار پڑ جائے تو یا تو خرابی پیدا کر دیتا ہے یا ایسا انسان قوت سماعت سے مکمل طور پر محروم ہو جاتا ہے۔ہم ان تمام احباب کو جو ارتقا کے مضمون میں ڈارون کے نظریہ ارتقا کو ہی ایک مکمل نظریہ تسلیم کرتے ہیں دعوت دیتے ہیں کہ وہ واضح کریں کہ کس طرح اس نظریہ کی رو سے کان جیسا سائنس اور ٹیکنالوجی کا شاہکار عضواربوں