الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 641
610 حضرت عيسى عليه السلام اور ختم نبوت غرض نہیں کہ دلائل اور عقل کو رد کر دینے کی احمقانہ کوشش کی وجہ سے انہیں کتنی قیمت چکانا پڑتی ہے۔اسلام کا جو رہا سہا وقار اور عزت ہے آخری زمانہ میں اس کو بچانے کی ذمہ داری وہ حضرت عیسی پر ڈال دیتے ہیں۔انہیں یقین ہے کہ حضرت عیسی ہی دجال کے خلاف پورے کرہ ارض میں تن تنہا حملہ آور ہوں گے۔اس خوفناک اور یک چشم کانے دجال کو شکست دینے اور ہلاک کر دینے کے بعد حضرت عیسی تمام دنیا کی حکومتوں کی چابیاں مسلمانوں کے حوالہ کریں گے۔نیز جمع شدہ بے بہا دولت اور خزائن بھی ان میں تقسیم کر دیں گے۔اس طرح دجال کی لڑائی میں ہاتھ آنے والا تمام مال غنیمت مسلم امت کے قدموں میں ڈھیر کر دیا جائے گا۔لوگوں کے سیاسی اور اقتصادی مسائل حل کرنے کے بعد حضرت عیسی ان پیشگوئیوں کی طرف توجہ دیں گے جن کا تعلق مذہب سے ہے۔وہ اپنی مہم کا آغاز عیسائیت پر حملہ سے کریں گے۔چنانچہ دنیا میں ہر قسم کی صلیب کو توڑنا خواہ وہ کسی چیز کی بنی ہوئی ہو، آپ کا فرض منصبی ہوگا اور صلیب کی تلاش میں آپ ہر خانقاہ ، ہر گر جا، ہر معبد اور ہر راہب کے ٹھکانے پر جائیں گے اور ہر شہر کے ہر گلی کوچے میں گھومیں گے۔وہ ہر رنگیر کو گھور گھور کے دیکھیں گے۔خواتین شاید ان کی خاص جستجو کا مرکز بنیں گی۔کیونکہ حضرت عیسی اُن کی اس فتیح عادت سے بخوبی واقف ہوں گے کہ وہ اپنے جواہرات اور روایتی مسلمانوں کا حضرت مسیح کی آمد ثانی کے متعلق زیورات پر صلیب کندہ کروا لیتی ہیں۔وہ اس تصور که آپ دنیا بھر کی صلیبوں کو چکنا چور کر دینگے۔حقیقت سے بھی آگاہ ہوں گے کہ خواتین صلیوں کو اپنی گردن میں لڑکائے رکھتی ہیں۔چنانچہ آپ ان کی ہر چوڑی، ہر کڑے، ہر لاکٹ اور ہر بندے کو جس پر صلیب کا نشان ہو گا چھین لیں گے۔افسوس ان خواتین پر جو حضرت عیسی کے راستہ میں آنے کی جرات کریں گی۔لیکن یہ بے چاری قابل رحم خواتین کہاں جا کر چھپ سکیں گی کیونکہ