الہام، عقل، علم اور سچائی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 507 of 754

الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 507

الهام ، عقل ، علم اور سچائی 481 پھر بیک وقت رک بھی جاتی ہیں۔علاوہ ازیں پھولوں کے رس کی بجائے چھتے میں پانی لا کر ان خانوں کے ارد گر در کھتی ہیں جن کے اندر ایسے لاروے موجود ہوتے ہیں جو گرمی برداشت نہیں کر سکتے۔شہد کی مکھی اپنی منتخب اور پسندیدہ خوراک تیار کرتی ہے اور جس طریق سے شہد کا ایک ایک قطرہ پھولوں کے اس سے حاصل کرتی ہے اور اسے گاڑھا کرنے کیلئے اس میں لعاب دہن ملاتی ہے، یہ سارا عمل اپنی ذات میں ایک مجو بہ سے کم نہیں۔اس محلول کا ہر ذرہ اپنی زبان پر رکھ کر شہد کی تیاری کے عمل کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھتی ہے تا آنکہ شہد پوری طرح تیار ہو جاتا ہے۔اس طرح شہد کے ایک ایک قطرہ کی تیاری کیلئے ان مکھیوں کو بار بار پھولوں کے رس کی تلاش میں باہر جانا پڑتا ہے۔یہ عمل مسلسل جاری رہتا ہے یہاں تک کہ وہ اس مقصد کیلئے بنائے گئے چھتے کے مخصوص حصہ کو بھر دیتی ہیں۔کسی نا معلوم طریق سے وہ عام شہد اور رائل جیلی میں فرق کر لیتی ہیں جسے وہ صرف اور صرف ملکہ کیلئے تیار کرتی ہیں۔رائل جیلی میں خاص تاثیر پائی جاتی ہے جو ملکہ کے تولیدی نظام کو قوت دے کر اسے تیزی سے انڈے دینے کے قابل بناتی ہے۔ملکہ روزانہ اپنے جسم کے وزن کے برابر انڈے دے سکتی ہے جو عام لکھیوں کے وزن سے کہیں زیادہ ہوتا ہے۔نیز رائل جیلی میں ایک ایسی پر اسرار تاثیر بھی موجود ہے جو ملکہ کی عمر کو عام مکھیوں کی عمر کی نسبت سو گنا تک بڑھا دیتی ہے۔تقریباً اسی ہزار مکھیوں پر مشتمل تمام کالونی ملکہ کی رعایا ہوتی ہے۔انسانی بادشاہتوں میں اس سے بہتر نظام ممکن نہیں۔متذکرہ بالا فرائض کے علاوہ اردگرد کے ماحول سے باخبر رہنے کیلئے بھی ایک نظام موجود ہے جس کے تحت با صلاحیت کا رکن مکھیاں موجودہ کالونی کو چھوڑنے کی صورت میں نئی کالونی بنانے کیلئے مناسب جگہ تلاش کرتی ہیں۔یہ مکھیاں اور ان کے کام کا انداز جانوروں کے کردار کے حوالہ سے عظیم ترین عجائبات میں شمار کیا جاسکتا ہے۔سکھیاں ایسے علاقے میں جہاں پھولوں کا رس دستیاب ہو کسی مناسب اور محفوظ مقام کی تلاش میں چاروں طرف پھیل جاتی ہیں جو پھولوں کے رس والے علاقوں کے قرب میں واقع ہوں۔تاہم یہ مقامات پھولوں سے مختلف فاصلوں کی دوری پر ہو سکتے ہیں اور نئی کالونی کیلئے نسبتا کم یا زیادہ موزوں بھی ہو سکتے ہیں۔مختلف مکھیوں کی حاصل کردہ معلومات کا باہمی مقابلہ اور تجزیہ اورٹی کالونی کیلئے مناسب جگہ کا فیصلہ ملکہ مکھی کا کام ہے۔سکھیاں جس طریق