الہام، عقل، علم اور سچائی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 387 of 754

الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 387

الهام ، عقل ، علم اور سچائی 379 ایک الگ اور اندھا کردار ہے جو بالآخر گونا گوں خواص اور جاندار خلیات میں از خود پیدا ہونے والے حادثاتی تغیرات پر منتج ہوتا ہے۔انتخاب طبعی کو متعدد امکانات میں سے کسی ایک امکان کے انتخاب کیلئے نہایت سست رفتاری سے رونما ہونے والی تبدیلیوں کا تکلیف دہ حد تک انتظار کرنا پڑے گا۔مثلاً خلیاتی کیمیا میں ہونے والی حادثاتی تبدیلیوں کے نتیجہ میں اگر بالوں کا رنگ سیاہ سے سفید ہو سکتا ہے اور جلد پر سفید پشم کی موٹی یہ بھی چڑھ سکتی ہے تو ایسا کیوں نہیں ہو سکتا کہ بالوں کا رنگ سیاہ سے نیلا یا سرخ یا ارغوانی یا بنفشی یا سبز یا گہرا زرد یا زعفرانی ہو جائے؟ خلیاتی کیمیا کو کیسے علم ہو گیا کہ قطب شمالی کے ماحول میں زندہ رہنے کیلئے صرف سفید رنگ کی ضرورت ہے؟ حالانکہ اسے یہ تو معلوم نہ ہو سکا کہ سفید پشم کے نیچے جلد تو سیاہ ہی رہ جائے گی۔آخر ایسا کیوں ہوا کہ ایک ہی قسم کے خلیاتی تغیرات نے جلد کو تو جوں کا توں رہنے دیا لیکن انہیں پشم کا رنگ بدلنے کی سوجھی۔سیاہ جلد پر سفید پیشم کا آگ آنا بلاشبہ ایک انوکھا خیال ہے۔چنانچہ برفانی ریچھ اور لومڑی کے حوالہ سے بیان کردہ خصوصیات کی حادثاتی تخلیق کیلئے اس قسم کے دیگر ان گنت امکانات در پیش ہوں گے۔اصل انواع سے متعلق ڈارون کے پیش کردہ نظریہ کے مطابق اصولاً تو انتخاب طبعی کے عمل سے پہلے اتفاقی طور پر پیدا ہونے والے مختلف خصوصیات کے حامل برفانی ریچھ اور لومڑیوں کا ایک انبوہ کثیر موجود ہونا چاہئے تھا نیز قطب شمالی کے خطہ سے ملنے والے متحجرات (fossils) کے ذخیرہ میں سرخ، نیلے، زعفرانی اور گلابی ریچھوں کا بھی کوئی نشان تو ملنا چاہئے تھا۔لیکن یوں معلوم ہوتا ہے کہ برفانی ریچھ کے حوالہ سے ارتقا کا عمل رنگوں کی پہچان سے عاری تھا اور صرف سیاہ اور سفید رنگ میں ہی فرق کر سکتا تھا۔مزید برآں اس نظریہ کی رو سے چاہئے تھا کہ ریچھ ہر شکل وصورت اور جسامت میں پائے جاتے۔مثلاً یہ ضروری تھا کہ بعض ریچھ نھے منے ہوتے اور بعض دیو ہیکل۔بعض بہت وزنی ہوتے ، بعض اوسط درجہ کے اور کچھ لائٹ ویٹ (lightweight) کے ہوتے۔اسی طرح بعض ریچھ فلائی ویٹ (flyweight) کے ہوتے تو بعض بنیٹم ویٹ (bantamweight) اور کچھ فیدر ویٹ (featherweight) کے ہوتے۔بعض ایسے ریچھ ہوتے کہ ان کا اگلا دھڑ اونچا ہوتا اور پچھلا دھڑ نیچا۔اسی طرح بعض ریچھوں کی نظر کمزور اور سونگھنے