الہام، عقل، علم اور سچائی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 321 of 754

الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 321

الهام ، عقل ، علم اور سچائی 315 ہے۔دوسرے بیکٹیریا انہی سے پیدا ہوئے تھے یا نہیں، تو موجودہ بحث سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے متعلقہ بات تو صرف اتنی ہے کہ قدیم ترین بیکٹیریا کی تمام اقسام اپنی توانائی براہ راست حرارت سے حاصل کرتی تھیں اور یہ امر اس قرآنی دعوی کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتا ہے جو آج سے چودہ سو سال قبل ان الفاظ میں کیا گیا تھا: وَالْجَانَّ خَلَقْنَهُ مِنْ قَبْلُ مِنْ نَّارِ السَّمُوْمِ ( الحجر 28:15) ترجمہ: اور جنوں کو ہم نے اس سے پہلے سخت گرم ہوا کی آگ سے بنایا۔مسلّمہ سائنسی تحقیقات کے مطابق آگ سے براہ راست حاصل ہونے والی حرارت نے زندگی کے آغاز سے قبل ہی ان جاندار اجسام کی تخلیق اور ان کو برقرار رکھنے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔حقیقت یہ ہے کہ اس زمانہ میں منظم زندگی کیلئے درکار توانائی کے انتقال کا یہی واحد ذریعہ تھا۔ارب ہا سال تک پھلنے پھولنے اور پھر موت سے ہمکنار ہونے کے بعد گلنے سڑنے اور عمل تخمیر کے میں یقیناً سمندر آلودہ ہو گئے ہوں گے یہاں تک کہ سمندر قدیمی شور به Primordial) (Soup کی شکل اختیار کر گئے جس کا تفصیلی ذکر آگے آئے گا۔