الہام، عقل، علم اور سچائی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page xiii of 754

الہام، عقل، علم اور سچائی — Page xiii

اظہار تشکر جن لوگوں نے اس کتاب کی تصنیف کے دوران میری مدد کی ہے ان کی فہرست اگر چه طویل ہے لیکن ان کی یادیں محبت بھرے جذبات کے ساتھ میرے دل پر نقش ہیں۔کام کے مختلف مراحل میں مختلف احباب جماعت کا تعاون شامل حال رہا۔ان میں سے اکثر احباب نے محنت اور صحت و درستی کے ساتھ اصل اردو متن سے ترجمہ کرنے کی کوشش کی ہے اور ان کی یہ محنت ہر گز اکارت نہیں گئی۔تاہم کسی بھی ترجمہ کا تنقیدی جائزہ لینے پر ہر بار نئے نئے خیالات ہرگز نے جنم لیا جو بعد میں کتاب کا حصہ بنتے چلے گئے۔ان تراجم کے تنقیدی جائزہ کے بعد میں نے اس کتاب میں اٹھائے گئے مباحث میں کچھ ترمیم کر کے انہیں بہتر رنگ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔چنانچہ بعض مقامات پر اردو سے انگریزی زبان میں ترجمہ کی ایک کاوش سے دوسری کاوش تک کا یہ سفر کئی مشکل اور پر پیچ مراحل سے گزرا ہے۔مجھے امید ہے کہ اب اس کا معیار تسلی بخش ہوگا۔ان تمام مراحل کے دوران بہت سے سکالرز اور تکنیکی ماہرین نے ترجمہ کے علاوہ بعض ان امور میں بھی میری اعانت کی جنہیں میں اکیلا انجام نہیں دے سکتا تھا۔مثلاً ، مجھے ان کتب یا مضامین کے بعض اقتباسات کی ضرورت تھی جن کا مطالعہ میں نے گزشتہ چالیس سالوں میں کیا تھا۔ان اقتباسات کی گوناگوں اقسام تھیں جن کا ان مضامین سے تعلق تھا اور جو اس کتاب میں زیر بحث آئے ہیں۔قارئین خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ کوئی معمولی کام نہیں تھا۔لہذا اس سلسلہ میں مختلف بر اعظموں اور شہروں سے تعلق رکھنے والے سکالرز کو وہاں کے کتب خانے چھاننا پڑے۔اسی طرح جماعت احمدیہ کے مرکز ، ربوہ کے بہت سے علماء بھی مذہبی حوالہ جات کی تلاش میں مصروف رہے۔امریکہ کے پروفیسر ملک مسعود احمد صاحب اور ان کی ٹیم کو ان حوالہ جات کی تلاش کی ذمہ داری سونپی گئی جو پچھلے ہیں سال یا اس سے زیادہ عرصہ کے دوران سائینٹفک امریکن (Scientific American) اور امریکن سائینٹسٹ (American Scientist) جیسے جرائد میں شائع ہوئے تھے۔یہ ٹیم سارے امریکہ کے احمدی سکالرز میں سے منتخب کی گئی تھی۔ان سب کے نام تو اس xiii