الہام، عقل، علم اور سچائی — Page xii
xii کچھ ترجمه سے متعلق مکرم و محترم مولانا منیر الدین صاحب شمس، ایڈیشنل وکیل التصنیف لندن، ہمارے خاص شکر یہ اور دعاؤں کے مستحق ہیں کہ انہوں نے نہ صرف مسودہ کا بغور نظر مطالعہ کیا اور قیمتی تجاویز سے نوازا بلکہ کتاب کی تیاری کے دوران حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ اور ان کے بعد حضرت خلیفتہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے رہنمائی حاصل کرنے کے سلسلہ میں ہماری معاونت فرمائی۔اسی طرح ہم محترم صاحبزادہ مرزا انس احمد صاحب، وکیل الاشاعت ربوہ، کے بھی دلی ممنون ہیں جنہوں نے کتاب کی Indexing اور مسودہ کو پرنٹ ریڈی کرنے کے سلسلہ میں خصوصی تعاون فرمایا۔فجزاھم اللہ احسن الجزا۔ترجمہ سے متعلق چند امور کا ذکر ضروری ہے: 1۔کتاب میں مختلف مقامات پر جو آیات قرآنی مذکور ہیں، ان کا اردو ترجمہ حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے ترجمہ قرآن سے لیا گیا ہے۔2 قرآن کریم کی ہر سورۃ ، سوائے سورۃ توبہ کے، بسم اللہ الرحمن الرحیم سے شروع ہوتی ہے۔ہمارے نزدیک بسم اللہ قرآن کریم کا حصہ ہے اس لئے سورۃ کی پہلی آیت شمار ہوتی ہے، اگر چه قرآن کریم کو شائع کرنے والے بعض ناشرین اسے سورۃ کی پہلی آیت شمار نہیں کرتے۔اس لئے اگر کسی قاری کو اس کتاب میں درج کسی آیت کریمہ کا حوالہ نہ ملے تو دیئے گئے آیت نمبر میں سے ایک منہا کر لیا جائے۔مثال کے طور پر سورۃ البقرہ آیت نمبر 286 جو اس کتاب میں درج ہے قرآن کریم کے بعض نسخوں میں اس کا نمبر 285 ہوگا۔نیز قرآنی آیات کے حوالہ جات میں سورۃ کا نمبر دائیں جانب اور آیت نمبر بائیں جانب درج کیا گیا ہے۔مثلاً بقرة 100:2 میں بقرۃ سورۃ نمبر 2 اور آیت نمبر 100 ہے۔3 کتاب میں استعمال کی گئی بعض اصطلاحات اور الفاظ کے معانی کتاب کے آخر پر دیئے گئے ہیں۔