الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 562
الهام ، عقل ، علم اور سچائی 533 12۔اس نے پیشانی پر چاند اٹھا رکھا ہوگا۔یقیناً یہاں چاند سے مراد سامنے والی وہ روشنیاں ہیں جو ہر جدید سواری کے ماتھے پر نصب ہوتی ہیں۔19 ساری دنیا کو فتح کرنے کیلئے استعمال ہونے والے دجال کے اس گدھے کے بارہ میں اتنی واضح علامات مذکور ہونے کے باوجود بھی اگر کسی قاری کو اسے شناخت کرنے میں کوئی مشکل در پیش و تو یہ کس قدر تعجب کی بات ہوگی۔صاف ظاہر ہے کہ یہاں دجال 20 کے عنوان کے تحت ان عیسائی طاقتوں کا ذکر کیا گیا ہے جنہوں نے ایک روز پوری دنیا پر قابض ہونا تھا۔آگ سے چلنے والے اس گدھے نے طیاروں، بحری جہازوں اور غیر معمولی تیز رفتار گاڑیوں کی شکل میں ان عیسائی طاقتوں کے دنیا فتح کرنے کے سلسلہ میں بنیادی اور فیصلہ کن کردار ادا کرنا تھا۔اس غلبہ کے حصول کی عالمگیر کشمکش میں تیز رفتاری کے فوائد پر زور دینے کے ساتھ ساتھ بھاری بھر کم ساز و سامان کا بھی خصوصیت سے ذکر کیا گیا ہے۔فَأَمَّا مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ فَهُوَ فِي عِيْشَةٍ رَاضِيَةٍ القارعة 7:101-8 ترجمہ: پس وہ جس کے وزن بھاری ہوں گے تو وہ ضرور ایک پسندیدہ زندگی میں ہوگا۔یہ سامان جتنا زیادہ بھاری اور تیز رفتار ہو گا اتنا ہی ان عالمی طاقتوں کا غلبہ آسان ہو جائے گا۔اس کمیت اور تیز رفتاری کی وجہ سے ہی وہ فتح سے ہمکنار ہو سکیں گے۔یہ پیشگوئیاں اتنی منفرد ہیں کہ دیگر مذاہب میں ان کی نظیر مانا محال ہے اور اس قدر واضح اور معین ہیں کہ گویا کسی مصور نے اپنے قلم سے بعینہ کسی منظر کی تصویر کشی کر دی ہو۔بالکل اسی طرح آنحضرت علی اپنی چشم بصیرت پر منکشف ہونے والے راز نہایت خوبصورت الفاظ میں بیان فرما دیتے ہیں۔سورۃ التکویر میں مذکور پیشگوئیوں کے ذکر کو ختم کرتے ہوئے اب ہم قارئین کے سامنے بعض اور انتہائی اہم پیشگوئیاں رکھتے ہیں جو اسی زمانہ کے بعض دیگر اہم پہلوؤں کے بارہ میں ہیں جن میں سے ہر پیشگوئی کسی خاص موضوع سے تعلق رکھتی ہے اور جو بڑے بلیغ انداز قرآن کریم کی مختلف سورتوں میں بیان ہوئے ہیں۔би