الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 561
532 عالم غیب کا انکشاف اور قرآن کریم بآسانی دستیاب ہو گا۔لوگ اس کے پہلو میں موجود کھڑکیوں کے راستے اس کے پیٹ میں داخل ہوں گے جو بالخصوص اسی مقصد کیلئے بنائی گئی ہوں گی۔13 4 اس کا پیٹ اندر سے خوب روشن اور آرام دہ نشستوں سے آراستہ ہو گا۔13۔یہ گدھا برق رفتار ہوگا اور مہینوں کا سفر دنوں یا گھنٹوں میں طے کرے گا۔14 دوران سفر با قاعدہ پڑاؤ کرے گا۔ہر پڑاؤ پرلوگوں کو اس میں سوار ہونے کی دعوت دی جائے گی اور ہر بار چلنے سے پہلے بآواز بلند اعلان کیا جائے گا۔یوں یہ تمثیلی گدھا جگہ جگہ سفر کرے گا اور لوگوں کیلئے آرام دہ اور پرسکون ذریعہ سفر ثابت ہوگا۔15 اس کے پیٹ کے اندر بیٹھے ہوئے مسافروں کو اس آگ سے کسی قسم کا کوئی گزند نہیں پہنچے گا جسے کھا کر وہ چلے گا۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کے اندر موجود نشستیں آگ کے اثر سے مکمل طور پر محفوظ رہیں گی۔15 گی۔یہ گدھا سمندر میں بھی سفر کرے گا اور سمندری لہروں پر سوار ہو کر ایک براعظم سے دوسرے براعظم تک پہنچ سکے گا۔16 9۔بحری سفر کے دوران اس کا حجم اور قد کاٹھ بڑھ جائے گا۔چنانچہ وہ خوراک کے پہاڑ اپنی پشت پر لاد کر سمندر پار لے جائے گا۔وہ متعدد بار خوراک کے بڑے بڑے ذخائر ایسی غریب اقوام کی طرف لے کر جائے گا جو دقبال کے آگے سر تسلیم خم کریں گی۔خوراک کے ان ذخائر کی نقل و حمل ایسا استعارہ ہے جو پہلے بیان کی گئی ایک اور آیت میں بھی موجود ہے جس میں ایسے زمانہ کی پیشگوئی کی گئی ہے جب پہاڑ چلائے جائیں گے۔17 10 یہ حیرت انگیز گدھا اُڑنا بھی جانتا ہوگا کیونکہ اس کے بارہ میں بیان ہوا ہے کہ وہ ایسی غیر معمولی لمبی چھلانگیں لگائے گا جو مشرق و مغرب تک پھیلی ہوئی ہوں گی۔گویا اس کا ایک قدم مشرق میں ہوگا تو دوسرا مغرب میں۔اس کی غیر معمولی لمبی چھلانگ سے یہ مراد ہے کہ وہ ایک بر اعظم سے اڑے گا تو دوسرے براعظم میں جا اترے گا۔18 11 وہ بادلوں سے بھی بلند پرواز کر سکے گا۔19