الہام، عقل، علم اور سچائی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 280 of 754

الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 280

عنطر اپی (Entropy) اور محدود کائنات قبل از میں ہم وضاحت سے بیان کر چکے ہیں کہ ساری کائنات بالآخر ایک بلیک ہول میں سمٹ جائے گی اور ایک بار پھر بگ بینگ کے نتیجہ میں بلیک ہول میں سمٹا ہوا یہ مادہ نئی کائنات کی صورت میں جنم لے گا۔اس سے قاری کو یہ غلط بھی ہوسکتی ہے کہ کائنات ابدی ہے کیونکہ ہر دفعہ بلیک ہول میں سمٹنے کے بعد اور بگ بینگ کے نتیجہ میں ایک اور کائنات دوبارہ جنم لیتی ہے اور یہ سلسلہ ہمیشہ یونہی چلتا رہتا ہے۔لیکن علم ریاضی کی رو سے یہ بات ثابت کی جاسکتی ہے کہ کائنات ازلی ابدی نہیں ہے۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ کائنات کو ابدی کہنا درست نہیں اس امر کی مزید وضاحت کیلئے عطر اپی ( Entropy) کی اصطلاح کی سائنسی تعریف کا سمجھنا ضروری ہے۔عنطر اپی کے معنی یہ ہیں کہ اس کائنات میں موجود مادہ کا بہت معمولی سا حصہ توانائی کی صورت میں ضائع ہوتا رہتا ہے اور اسے کبھی بھی دوبارہ کسی بھی شکل میں حاصل نہیں کیا جا سکتا۔- تمام اشیاء بخصوص حالات میں ایک دوسرے پر اثر انداز ہوتی ہیں۔اس عمل کی سادہ ترین مثال ہائیڈ روجن اور آکسیجن سے پانی کا بنا ہے جس کا ایک مالیکیول بننے کے نتیجہ میں کچھ توانائی خارج ہوتی ہے۔اگر آکسیجن سے بھرے ہوئے ایک مرتبان میں ہائیڈ روجن کو اس طرح جلایا جائے کہ جلتی ہوئی ہائیڈ روجن دباؤ کے ساتھ اس میں داخل کی جائے تو اس کا یہ شعلہ صرف اسی وقت تک جلے گا جب تک کہ مرتبان میں موجود آکسیجن ختم نہیں ہو جاتی۔نتیجے مرتبان میں پانی حاصل ہو گا۔پانی بننے کے اس عمل کے دوران کچھ توانائی خارج ہوتی ہے۔پانی کو دوبارہ ہائیڈروجن اور آکسیجن میں تبدیل کرنے کی صرف ایک ہی صورت باقی رہ جاتی ہے یعنی جتنی توانائی اس مرکب یعنی پانی کی تشکیل کے عمل کے دوران خارج ہوئی تھی اتنی ہی توانائی اس پانی کی ہائیڈ روجن اور آکسیجن میں تحلیل کیلئے درکار ہوگی۔273