الہام، عقل، علم اور سچائی — Page xvii
الهام ، عقل ، علم اور سچائی xvii منصوره حیدر صاحبہ نے ایک ایسا اضافی کام کیا جو نہایت اہم ہونے کے ساتھ ساتھ بے حد مشقت طلب بھی تھا۔انہوں نے کتاب میں دیئے گئے تمام حوالہ جات کے ہر نقطہ، comma ، لفظ اور تلفظ کا بہت باریک بینی سے جائزہ لیا تا کہ وہ اصل متن کے عین مطابق ہو۔اس کام کے لئے ایک ایسی مختصر لیکن جامع لائبریری کی ضرورت تھی جس میں ہمارے مطلوبہ حوالہ جات موجود ہوں۔یہ کام انہوں نے کمال مہارت سے سر انجام دیا۔میرے علم کے مطابق مضامین میں دیئے گئے مختلف حوالہ جات کے لئے انہیں اصل کتاب کو ڈھونڈنا پڑا اور جب تک انہیں مطلوبہ کتاب مل نہیں گئی انہوں نے اپنی کوشش جاری رکھی۔ان کا یہ شاندار کارنامہ قابل تحسین ہے۔پھر عثمان ایم چو (Chou) ہیں۔اصل چینی کتب اور ان کے موجودہ تراجم کے حوالہ سے ان کی خدمات نہایت اہم اور قیمتی ثابت ہوئیں۔وہ بہت بڑے عالم ہیں اور چینی علماء کی بھاری اکثریت ان کے قرآن کریم کے چینی ترجمہ کی معترف ہے۔ان کے تعاون کے بغیر ہم ان چینی محاورات کا ٹھیک ٹھیک مفہوم نہیں سمجھ سکتے تھے جن کا پرانے کلاسیکل لٹریچر میں کسی حد تک غلط ترجمہ کیا گیا ہے۔میں عظیمی آفتاب احمد خان صاحبہ کی خدمات کا بھی خاص طور پر معترف ہوں۔وہ ادبی کاموں میں ایسی معمولی غلطیوں کا باریک بینی اور پیشہ وارانہ مہارت سے جائزہ لیتی ہیں جو غیر محسوس طریقہ پر ان میں رہ جاتی ہیں۔مزید برآں وہ ان امور کا تنقیدی جائزہ لینے کے سلسلہ میں بھی بیحد مہارت رکھتی ہیں جن کو اشاعت کی غرض سے آخری منظوری کے لئے پیش کرنا ہو۔مجھے اور میری ٹیم کو یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ وہ بلاشبہ غیر معمولی حد تک تیز نگاہ کی مالک ہیں۔ان کے تعاون اور سخت محنت کے بغیر شاید ہم اکثر محاروات کی مزید وضاحت یا نئی ترتیب کی طرف توجہ نہ دیتے۔میرے دل میں ان کی پیشہ وارانہ مہارت اور رضا کارانہ خدمات کی بے حد قد ر ہے۔جب پریس کی طرف سے ہمیں کمپیوٹر کی غلطیوں کی نشاندہی کیلئے کہا گیا تو فوزیہ شاہ صاحبہ نے اس کام کو انتہائی مہارت اور باریک بینی سے سرانجام دیا۔یوں لگتا ہے کہ ایسی غلطیوں کی نشاندہی کا انہیں فطرتی ملکہ حاصل ہے۔ان کی اس خدمت کا شکریہ ادا کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں۔مکرم منور احمد سعید صاحب واشنگٹن ڈی سی ( امریکہ ) نے بڑی محنت اور جانفشانی سے کتاب کا انڈیکس تیار کیا ہے۔ان کی ٹیم میں، جو مخلص احباب پر مشتمل ہے ، ان کے بیٹے