جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 76
خلافت ثانيه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 76 اشتہار دہم جولائی 1888ء اور نیز اشتہار یکم دسمبر 1888ء میں جو سبز رنگ کے کاغذ پر چھاپا گیا تھا۔پیشگوئی کی گئی اور سبز رنگ کے اشتہار میں یہ بھی لکھا گیا کہ اس پیدا ہونے والے لڑکے کا نام محمود رکھا جائے گا۔۔۔۔۔تب خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم سے 12 جنوری 1889ء کے مطابق 19 جمادی الاول 1306ھ میں بروز شنبه محمود پیدا ہوا، اور اس کے پیدا ہونے کی میں نے اس اشتہار میں خبر دی ہے جس کے عنوان پر تکمیل تبلیغ موٹی قلم سے لکھا ہوا ہے جس میں بیعت کی دس شرائط مندرج ہیں۔اور اس کے صفحہ 4 میں یہ الہام پسر موعود کی نسبت ہے۔" اے فخر رسل قرب تو معلومم شد D دیر آمده زراه دور آمده تریاق القلوب از روحانی خزائن جلد 15 صفحه 219) حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔" مجھے ایک خواب میں اس مصلح موعود کی نسبت زبان پر یہ شعر جاری ہوا تھا۔اے فخر رسل قرب تو معلوم شد دیر آمده زراه دور آمده ترجمہ: اے رسولوں کے فخر تیرا خدا کے نزدیک مقام قرب مجھے معلوم ہو گیا ہے تو دیر سے آیا ہے (اور ) دور کے راستہ سے آیا ہے۔"۔( مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحہ 192-191) حضرت خلیفہ اسیح الثانی نوراللہ مرقدہ نے خطبہ جمعہ میں فرمایا: " حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک الہام ہے جو پہلے کبھی شائع نہیں ہوا کہ " حق اولاد در اولاد " یعنی اولاد کا حق اس کے اندر موجود ہے۔یہ ضروری نہیں کہ اس جگہ اولاد سے مراد صرف جسمانی اولا د مراد ہو بلکہ ہر احمدی جس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو قبول کیا وہ آپ کی