جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 676 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 676

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 676 علاوه از پس مورخہ 22 اور 23 اپریل 2003ء بروز منگل و بُدھ کی درمیانی شب خاکسارڈش پر خلیفہ اسیج کے انتخاب کی کارروائی دیکھتا رہا۔آخر اعلان ہوا کہ مکرم مرزا مسرور احمد صاحب کو خلیفتہ اسیح الخامس منتخب کر لیا گیا ہے۔الحمد للہ۔اس کے بعد خاکسار بستر پر لیٹ گیا اور تھوڑی دیر کے لئے آنکھ لگ گئی جیسے اونگھ آجاتی ہے تو درج ذیل الفاظ سنائی دیئے۔" پنجاہ ہزار چن چڑ ھن یعنی روشنی ہوگئی" جاگنے پر خاکسار یہی الفاظ زبان سے بار بار دہرارہا تھا۔اسوقت گھڑی پر تقریباً صبح کے چار بج کرا کاون منٹ کا وقت تھا۔( تاریخ تحریر 19 نومبر 2005ء) ۱۹۳ مکرم سید افتخار احمد صاحب گلبرک کراچی میں حلفاً یہ بیان دیتا ہوں کہ انتخاب خلافت سے دو روز قبل خاکسار کے دل میں یہ بات بہت شدت سے آئی تھی کہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ منتخب ہوں گے اور یہ بات خاکسار نے اپنے گھر میں اپنے والد صاحب کو اپنی ہمشیرہ کو سنائی تھی حالانکہ اس سے قبل خاکسار نے کبھی حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کو دیکھا نہیں تھا صرف اتنا معلوم تھا کہ آپ ناظر اعلیٰ ہیں۔( تاریخ تحریر یکم اکتوبر 2005ء)