جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 658
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 658 22 اور 23 را پریل کی درمیانی رات ہمارے گھر کافی حلقہ کے احباب اور عزیز آئے ہوئے تھے۔حلقہ والے تو رات 11 بجے اپنے گھروں کو چلے گئے۔ہم ڈارئنگ روم میں ہی MTA دیکھتے رہے۔دو بجے کے قریب میں اپنے بیڈ روم میں تھوڑی دیر کے لئے لیٹ گیا تو خواب میں دیکھا کہ صاحبزاہ مرزا مسرور احمد صاحب کا خلیفہ منتخب ہونے کا اعلان ہورہا ہے۔میں نے ڈرائنگ روم میں آکر اپنی بیگم سے پوچھا۔قدسیہ! کیا حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ منتخب ہوئے ہیں۔اس نے فورا کہا کہ چپ رہیں ابھی انتخاب نہیں ہوا اور انتخاب سے پہلے کسی کا نام نہیں لیتے۔دعائیں کرتے ہوئے پھر میری آنکھ لگ گئی پھر میں نے خواب میں اعلان سنا کہ صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ منتخب ہو گئے ہیں۔پھر میں نے دوبارہ لیٹے لیٹے ہی پوچھا کہ قدسیہ! کیا صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کے خلیفہ منتخب ہونے کا اعلان ہو گیا ہے۔اس نے پھر مجھے منع کیا کہ آپ کو کیا ہو گیا ہے۔اب میں اُٹھ کر بیٹھ گیا اور 15 منٹ کے بعد بیت الفضل لندن سے MTA پر اعلان ہورہا تھا کہ حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ منتخب ہو گئے۔احباب جماعت کو مبارک ہو۔قدسیہ نے مجھے فوراً کہا کہ الحمد للہ کہ آپ کا خواب پورا ہو گیا۔الحمد للہ اس طرح خاکسار نے خلافت خامسہ کے انتخاب سے پہلے چار دفعہ واضح طور پر خدا تعالیٰ کی طرف سے خلیفتہ المسیح الخامس کا نام خواب میں دیکھا اور اس کا علم پایا۔( تاریخ تحریر 31 جولائی 2006ء)