جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 605
خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے ۱۱۳ مکرم مقصود احمد صاحب ناصر آباد میر پور خاص سندھ 605 یہ اس وقت کی بات ہے جب اپریل 2003ء میں سید نا حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز قبل از خلافت ناصر آباد فارم سندھ کے دورہ پر آئے تھے۔اسی دوران ایک دن صبح کی نماز سے قبل خواب دیکھی کہ سید نا حضرت خلیفہ المسح الرابع (رحمہ اللہ) تشریف لائے ہیں۔ان کے ہاتھ میں چمکتا ہوا چاند تارا ہے جو حقیقی معلوم ہوتا ہے تصویر یا بناوٹی چیز نہیں۔پوری آب و تاب اور خوبصورتی کے ساتھ۔چنانچہ وہ چاند حضور (رحمہ اللہ ) نے ہمارے پیارے موجودہ امام حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کے ہاتھ پر یہ فرما کر کہ " مسرور احمد ہاتھ آگے کروا رکھ دیا۔نیز فرمایا کہ مسرور احمد یہ چاند آپ کو دے کر جا رہا ہوں اس کو سنبھال کر رکھنا۔چنانچہ حضرت صاحبزادہ صاحب نے وہ چاند حضور سے لے کر مٹھی بند کردی۔تاریخ تحریر 22 نومبر 2005ء) i۔۱۱۴۔مسز سیدہ نصرت زین صاحبہ۔امریکہ میں نے اپریل کے پہلے ہفتہ میں ایک خواب دیکھا تھا۔جب حضرت خلیفہ اسیح الرابع (رحمہ اللہ ) ابھی زندہ تھے۔خواب میں مجھے یوں محسوس ہورہا تھا کہ بہت بڑا مجمع جلسہ سالانہ کی طرح ہے لوگ جماعت کے اکھٹے ہیں اور دعا ہورہی ہے۔اسی دوران ایک آواز