جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 606
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 606 آتی ہے۔کہ سعید آ گئے۔ہم سب آنکھ اٹھا کر دیکھتے ہیں۔میری آنکھ کھل گئی۔اور میں پھر سوچنے لگی کہ سعید نام آنے کا کوئی مطلب ہوگا۔ورنہ میرے بھائی سعید تو نظر نہیں آئے۔بعد میں حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کے خلیفہ ہونے پر مجھے خواب یاد آئی۔گو یہ خواب میں نے اپنے شوہر و بچوں کو سنادی تھی۔-ii میرے چھوٹے بچے عزیزم امین جو موصی ہے اور جماعت سے لگاؤ بھی بہت ہے۔اللہ کے فضل سے مذہبی و نمازی بھی ہے عمر 28-27 سال ہے نے میرے خواب سے ایک دن بعد خواب میں دیکھا۔کہ اظہر حنیف " نام کو کوئی پکارتا ہے۔صبح اُٹھ کر اس نے پوچھا کہ امی " اظہر حنیف " نام کا کیا مطلب ہے۔میں نے کہا۔کہ فرماں بردار بندے کا ظہور۔میں نے کہا۔کہ اچھی خواب ہے۔19 اپریل کو حضرت خلیفة المسیح الرابع (رحمہ اللہ) کا انتقال ہو گیا۔بعد میں حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کے خلیفہ ہونے کے بعد ان خوابوں کی تعبیر سمجھ آئی۔تاریخ تحریر 28 مئی 2003ء) ۱۱۵۔مکرم مسعود احمد مبارک صاحب۔ڈرائیور نظارت امور عامہ۔ربوہ خاکسار نے خلافت خامسہ کے انتخاب سے تقریباً پندرہ دن پہلے اپریل 2003 ء ہی میں ایک خواب دیکھا جس کا ذکر اپنی والدہ صاحبہ اور چند دوستوں سے کیا تھا۔خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کے ساتھ