جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 595 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 595

خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے ۱۰۲۔مکرم طاہر احمد مبشر صاحب۔مربی سلسلہ ضلع لودھراں حال لاہور 595 فروری 2003ء کی آخری تاریخیں تھیں میں نے خواب میں دیکھا کہ حضرت خلیفہ امسیح الرابع (رحمہ اللہ ) وفات پاگئے ہیں۔خواب میں ہی مجھے اتناظم تھا روئے چلا جار ہا تھا اور ظاہری آنسو بھی محسوس کر رہا تھا۔کچھ دیر بعد روتے روتے کہہ رہا ہوں۔حضور تو فوت ہو گئے ہیں اب نیا خلیفہ کون ہوگا۔معاً میرے دل میں ڈالا گیا کہ مرزا مسرور احمد جو ہیں۔یہ خواب میں نے اپنے امیر ضلع مکرم چوہدری منیر احمد صاحب کو بھی سنائی تھی۔حضرت خلیفتہ المسیح الرابع (رحمہ اللہ) کو اس لئے نہیں لکھی کہ ہو سکتا ہے کہ یہ خواب تعبیر طلب ہو اور اس کا مفہوم کچھ اور ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔( تاریخ تحریر 28 را پریل 2003ء) -i ۱۰۳ مکرم عرفان احمد صاحب صدر جماعت گوٹھ مولوی عطاء اللہ خیر پور سندھ خلافت خامسہ کے انتخاب کے تقریباً 2 ماہ پہلے میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک کھلا وسیع میدان ہے جس میں بہت خیمے اور قناتیں تنبو لگے ہوئے ہیں۔اور وہاں بہت سارے لوگ جمع ہیں وہ سب کے سب احمدی ہیں اور میں پوچھ رہا ہوں کہ یہ خیمے تنبو کس چیز کے ہیں کیوں لگائے ہیں۔لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ خلیفہ وقت کے خیمے تنبو ہیں جب میں اسٹیج کی طرف دیکھتا ہوں جہاں خلیفہ وقت نے بیٹھنا تھا تو وہاں ایک نورانی چہرے والا انسان بیٹھا ہوا ہے۔جو