جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 555 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 555

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 555 کے بعد حضور MTA کے دفتر کا معائنہ فرماتے ہیں۔اس کے بعد ہم دونوں وہیں رک جاتے ہیں اور حضور بوہ کا معائنہ کرنے کے لئے تشریف لے جاتے ہیں۔خاکسار کے نزدیک تو اس میں حضرت خلیفہ مسیح الرابع (رحمہ اللہ ) کے کسی مبارک ساتھی اور فاتحانہ شوکت کے ساتھ ربوہ میں جلوہ افروز ہونے کی طرف اشارہ ہے۔(واللہ اعلم بالصواب) خاکسار نے یہ خواب حضرت خلیفہ مسیح الرابع کوتحریر کی تو حضور نے تحریر فرمایا۔اللہ تعالیٰ خواب کی نیک تعبیر ظاہر فرمائے" ( تاریخ تحریر 12 / دسمبر 2005ء)۔مکرمہ امتہ المصور صاحبہ دارالعلوم شرقی ربوہ میں نے 23 را پریل 2002ء کو ایک خواب دیکھا کہ میں خطبہ سن رہی ہوں جو حضرت خلیفہ امسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) دے رہے ہیں اور اچانک غائب ہو جاتے ہیں۔اور ان کی جگہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خطبہ دینا شروع کر دیتے ہیں۔اور میں جب خطبہ سن بیٹھتی ہوں تو میں اکیلی ہوں۔اور جب حضرت خلیفتہ المسیح الرابع (رحمہ اللہ ) غائب ہوتے ہیں تو میں دیکھتی ہوں کہ میرے سامنے بہت زیادہ عورتیں بیٹھی ہیں تو میں ان سے پوچھتی ہوں کہ یہ کیا ہو گیا ہے کہ ابھی تو خلیفہ مسیح الرابع خطاب فرما رہے تھے۔اب یہ کون خطاب فرمارہے ہیں۔وہ عورتیں مجھے بتاتی ہیں کہ آپ کو نہیں پتہ یہ مرزا مسرور احمد صاحب ہیں جو ہمارے نئے خلیفہ ہیں۔