جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 476 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 476

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ایک دستا ویز ایک تاریخی امانت سید نا حضرت خلیلتہ اصبح الخامس کی موعود شخصیت بد الہامات مہدی موعود کی روشنی میں ( مولا نا دوست محمد شاہد مؤرخ احمدیت ) 476 جس طرح ارض و سماء کی تخلیق اور تمام انبیائے سابق کا مقصد بعثت شہ لولاک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور قدسی کی منادی کرتا تھا بالکل اسی طرح امت محمدیہ کے صلحاء واولیاء عالمی غلبہ دین کے لئے مہدی امت کے استقبال کی راہ ہموار کرنے کے لئے پیدا کئے گئے۔حضرت شیخ فریدالدین عطار رحمۃ اللہ علیہ (ولادت513ھ۔وفات 567ھ) فرماتے ہیں۔صد ہزاراں اولیاء روئے زمیں از خدا خواهند مهدی را یقین یا الہی مهدیم از غیب آر تا جهان عدل گردد آشکار ینابیع المودة جلد 3 صفحہ 141 از حضرت شیخ سلیمان ناشر مکتبه العرفان بیروت) یعنی روئے زمین پر لاکھوں اولیاء خدا تعالیٰ سے مہدی کے خواستگار ہیں۔اے خدا! میرے مہدی کو غیب سے لے آتا جہانِ عدل کا قیام ہو۔