جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 412
خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 412 صاحب آگئے ہیں اور پہلے تو ٹوپی پہنتے تھے اب بگڑی ہے۔ان خیالات سے حیران ہوتے ہوئے پیچھے مڑ کر دیکھا تو پوری بہت مبارک کھچا کھچ بھری ہوئی ہے اور لوگ بڑے صبر سے کوئی اعلان سننے کے لئے تیار ہیں۔میں بار بار حضرت صاحبزادہ صاحب کی طرف دیکھتا اور خیال کرتا ہوں کہ کہیں خلافت کا اعلان تو نہیں ہونے والا پھر توجہ اس طرف گئی کہ ایک خلیفہ کی زندگی میں دوسری خلافت کا نہیں سوچنا چاہیے مگر یہ تو خواب تھا اور اس کے بعد آنکھ کھل گئی اور اسی وقت یہ خواب اہلیہ صاحبہ کو سُنا کر نوٹ کرلیا۔۸۶ مکرم شیخ محمود احمد بشیر صاحب جھنگ صدر حضرت خلیفہ امسح الثالث ( رحمہ اللہ) کی وفات سے چند دن قبل خواب میں دیکھا کہ تین دوست میری طرف منہ کئے کھڑے ہیں۔بائیں طرف صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب، حضرت مرزا شریف احمد صاحب کی پگڑی باندھے ہیں۔میں کہتا ہوں کہ یہ تو بالکل ہی حضرت مرزا شریف احمد صاحب کی پگڑی باندھی ہوئی ہے ان کے ساتھ خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک اور فرد ہیں۔لیکن معلوم نہیں کہ وہ کون ہیں۔ان کے ساتھ حضرت مرزا طاہر احمد صاحب کھڑے ہیں ان کے سر پر حضرت خلیفہ اسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) کی پگڑی ہے۔میں کہتا ہوں کہ میاں صاحب پگڑی میں کتنے پیارے لگ رہے ہیں آپ نے تو پہلے پگڑی کبھی نہ پہنی اس کے بعد حضرت مرزا طاہر احمد صاحب کی طرف سے حضرت خلیفۃ المسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) تشریف لاتے ہیں۔تو میں مکرم عبد الغفور صاحب کو کہتا ہوں کہ حضور تشریف لے