جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 411
خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے ۸۴ مکرم ظفر احمد چوہدری صاحب سیٹلائیٹ ٹاؤن گوجرانوالہ 411 میں نے 26 رمئی 1982ء کی رات کو خواب میں دیکھا کہ حضرت مرزا طاہر احمد صاحب اور میرے والد محترم چوہدری ظفر اللہ صاحب امیر جماعت احمد یہ ضلع گوجرانوالہ اور میرے علاوہ ایک اور شخص کھڑے ہیں۔حضرت صاحبزادہ کی پشت میری طرف ہے اور آپ تیار ہو رہے ہیں جب آپ نے میری طرف اپنا چہرہ کیا تو مجھے بتایا گیا کہ یہ خلیفہ ہیں آپ کی ریش مبارک آپ کے مخصوص انداز کی تھی آپ نے جو لباس زیب تن کر رکھا تھا اس کے متعلق مجھے بتایا گیا کہ یہ لباس آپ نے میاں لقمان احمد صاحب کی خواہش پر زیب تن کیا ہے خواب کا پہلا حصہ تو آپ کے خلیفہ بنے پر پورا ہوا اور دوسرا حصہ اس وقت پورا ہوا۔جب میاں لقمان احمد صاحب نے حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ کی پگڑی آپ کو پیش کی۔الحمد لله ☆۔۔۔۸۵ مکرم شیخ محمد نعیم شاہد صاحب مربی سلسلہ نواب شاہ جمعہ ہفتہ کی درمیانی شب 29 رمئی 1982ء کو خواب دیکھا کہ بیت مبارک ربوہ میں موجود ہوں۔محراب کے ساتھ ڈائس پر حضرت صاحبزادہ مرزا طاہراحمد صاحب پگڑی پہنے ہوئے تشریف لائے ہیں اور السلام علیکم کہا۔حضرت صاحبزادہ صاحب کو دیکھ کر میں کہتا ہوں ابھی یہاں حضرت خلیفتہ اسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) کھڑے تھے۔دوسری نماز میں حضرت صاحبزادہ