جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 314 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 314

خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 314 میں نے اس کی یہ عبیر کی کہ اگر چہ میں نہیں مگرمیری تحریریں ان لوگوں میں پھیلیں گی اور بہت سے راستباز انگریز صداقت کا شکار ہو جائیں گے۔" (ازالہ اوہام از روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 377) آدھا عربی میں آدھا انگریزی میں: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا قریباً 1880ء کا کشف ہے۔فرماتے ہیں۔ایک دفعہ میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ ایک شخص میرا نام لکھ رہا ہے تو آدھا نام اس نے عربی میں لکھا ہے اور آدھا انگریزی میں لکھا ہے۔انبیاء کے ساتھ ہجرت بھی ہے۔لیکن بعض رویا نبی کے اپنے زمانہ میں پوری ہوتے ہیں اور بعض اولا د یا کسی متبع کے ذریعہ سے پورے (الحکم 10 ستمبر 1905ء) ہوتے ہیں۔" حضور نے ہجرت بھی کی اور پھر ایم ٹی اے پر لقاء مع العرب پروگرام میں انگریزی اور ربی گفتگو کے ذریعہ دعوت الی اللہ کی توفیق پائی۔نیز عربی رسالہ "التقوی اور انگریزی رسالہ ریویو آف ریلیجنز " لندن سے با قاعدگی سے جاری ہوئے۔بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے : حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا 1868ء کا الہام ہے۔"بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے پھر بعد اس عالم کشف میں وہ بادشاہ بھی دکھلائے گئے جو گھوڑوں پر سوار تھے۔" براہین احمدیہ از روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 622) خلافت رابعہ میں بیسیوں بادشاہ احمدی ہوئے اور کئی ایک نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کپڑے کا تبرک بھی حضور سے جلسہ سالانہ پر حاصل کیا۔2002ء کے جلسہ سالانہ بین پر کئی بادشاہ گھوڑوں پر سوار ہو کر جلسہ سالانہ میں شامل بھی ہوئے۔