جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 27 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 27

خلافت حقه اسلامیه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے قدرت ثانیہ کے مظاہر ہوتے رہیں گے پیشگوئی حضرت مصلح موعود 27 حضرت مصلح موعود نور اللہ مرقدہ نے 8 ستمبر 1950ء کو وکٹوریہ روڈ میگزین لین کراچی میں نئی تعمیر شدہ بیت میں پہلے " خطبہ جمعہ میں نہایت پر شوکت انداز میں اس بشارت پر روشنی ڈالی اور فرمایا: " حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ میں تو جاتا ہوں۔لیکن خدا تمہارے لئے قدرت ثانیہ بھیج دے گا۔مگر ہمارے خدا کے پاس قدرت ثانیہ ہی نہیں۔اس کے پاس قدرت ثالثہ بھی ہے اور اس کے پاس قدرت ثالثہ ہی نہیں۔اس کے پاس قدرت رابعہ بھی ہے۔قدرت اولی کے بعد قدرت ثانیہ ظاہر ہوئی اور جب تک خدا اس سلسلہ کو ساری دنیا میں نہیں پھیلا دیتا۔اس وقت تک قدرت ثانیہ کے بعد قدرت ثالثہ آئے گی۔اور قدرت ثالثہ کے بعد قدرت رابعہ آئے گی۔اور قدرت رابعہ کے بعد قدرت خامسہ آئے گی۔اور قدرت خامسہ کے قوت سادسہ آئے گی۔اور خدا تعالیٰ کا ہاتھ لوگوں کو معجزہ دکھاتا چلا جائے گا۔اور دنیا کی کوئی بڑی سے بڑی طاقت اور زبر دست سے زبردست بادشاہ بھی اس سکیم اور مقصد کے راستہ میں کھڑ انہیں ہوسکتا۔جس مقصد کے پورا کرنے کے لئے اس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو پہلی اینٹ بنایا