جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 274
خلافت ثالثه : مبشر رویا ، خواہیں اور الہی اشارے 274 صاحب نے مصافحہ کے لئے ہاتھ بڑھایا ہے۔عاجز نے بھی آگے جھک کر مصافحہ کیا اور ہاتھ چوم لئے اور دل میں کہا کہ خلافت کے اصل حقدار تو یہی تھے۔پھر آنکھ کھل گئی۔-ii 02 راگست 1963ء بروز جمعه قبل نماز فجر خواب میں دیکھا۔عاجز حضور ( خلیفہ ثانی) کی حفاظتی ڈیوٹی پر ہے۔اندرون خانہ میں تمام خاندان موجود ہے۔قضائے الہی سے حضور وفات پاچکے ہیں۔تب یہ حادثہ جا نگاہ سن کر برداشت نہ ہو سکا اور عاجز یہ کہ رہا ہے کہ اب حضرت میاں ناصر احمد صاحب خلیفہ ہوں گے۔!!!~ iii۔والد صاحب ( ڈاکٹر عبد الرحیم دہلوی رفیق وفات 10 اگست 1965ء) نے اپنی وفات سے کچھ عرصہ قبل صبح قریباً دس بجے مجھ سے مخاطب ہوکر فرمایا کہ آئندہ حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب خلیفہ بنیں گے۔میں نے عرض کیا کہ آپ نے مجھے تو یہ خواب سنا دیا ہے اور کسی کو نہ سنائیں ورنہ ایسی باتوں سے جماعت میں فتنہ کا اندیشہ ہے۔فرمانے لگے کہ زندگی کا کچھ اعتبار نہیں میں ایک خواب کی بناء پر تمہیں یہ بات بتاتا ہوں تا کہ تم خیال رکھو۔میری اس بات کو یا درکھنا۔مکرم فقیر محمد صاحب ولد علی محمد چک نمبر 161 مراد تحصیل حاصل پور ضلع بہاولپور اس عاجز کو ایک خواب آیا کہ میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی زیارت کے لئے ربوہ گیا۔جب میں زیارت کے