جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 216
خلافت ثانیه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے میں سو گیا اور کسی سے بھی یہ خواب ذکر نہ کی۔216 بہر حال حضور کے پیغام کے سلسلہ میں جماعت کا مورخہ 06 راگست کو ایک عام اجلاس ہوا۔تلاوت میرے محترم چا جان بزرگوار نے کی ، اور وہی رکوع تلاوت کیا جس میں یہ آیت آتی ہے۔مجھے پھر وہ خواب یاد آ گئی۔میں نے خیال کیا کہ اتفاقی طور پر یہ رکوع تلاوت کیا ہوگا۔ورنہ اس کا اس جلسہ سے کیا تعلق۔بہر حال تلاوت کے دوران اور تھوڑی دیر بعد تک میں ان ہی خیالات میں محو رہا۔اس کے بعد آئندہ بدھ یعنی ایک ہفتہ بعد میں اپنے چچا جان کے ہاں گیا ، اور باتوں باتوں میں میں نے ان سے اس خاص رکوع کی تلاوت کی وجہ پوچھی اور اپنی خواب ذکر کی۔انہوں نے مجھے یہ فرمایا یہ خواب تو بڑی مبارک ہے۔کیونکہ حضور نے اپنی تفسیر میں الزجاجة سے مراد خلافت لی ہے جو بطور Reflector کے کام دیتی ہے اور نبی کے زمانہ کو اور اس کی روشنی کو اور لمبا کرتی ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حضور نے اس کی مثال ٹارچ سے دی ہے۔میں نے جب یہ سنا تو میری حیرانی کی کوئی حد نہ رہی اور جس خواب کو میں عجیب سمجھے بیٹھا تھا وہی خواب ایک ہفتہ کے بعد مجھے اچھی لگنی شروع ہو گئی۔(الفضل 16 ستمبر 1956ء)