جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 215
خلافت ثانیه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے۔215 لیکن جو دوسرے شخص ڈاکٹر صاحب کے ساتھ تھے وہ پیغامی ہو گئے تھے ، اور انہوں نے حضور کی بیعت نہیں کی تھی۔جب میں نے یہ کہا کہ خلیفہ کا ہونا ضروری ہے تو ڈاکٹر صاحب کو اطمینان ہو گیا اور وہ بہت خوش ہوئے۔" ( الفضل یکم ستمبر 1956ء) ۶۹ مکرم کبیر احمد صاحب بھٹی نیروبی کا خط اور خواب آپ نے لکھا کہ " حضور کا سب سے پہلا پیغام جو الفضل میں شائع ہوا تھا۔نیروبی میں رئیس التبلیغ صاحب کے ذریعہ مورخہ 05 اگست کو بروز اتوار سنایا گیا تھا۔میں اس مجلس میں حاضر نہیں تھا۔لیکن ہفتہ کی رات میں نے عجیب خواب دیکھی۔جس میں میں نے اپنے ارد گرد کھڑے ہوئے دوستوں سے پوچھا کہ پتہ نہیں الْمِصْبَاحُ فِي زُجَاجَةٍ الزُّجَاجَةُ كَا نَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ کے کیا معنی ہیں اور اس کا کیا مطلب ہے۔دفعتا میری بچی جان ( مبارکہ بیگم ) بھی وہاں کھڑی ہیں اور انہوں نے ہاتھ بڑھا کر باہر کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ اس کا مطلب وہ دیکھو۔میں نے جو مڑ کر دیکھا تو حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کو آتے ہوئے پایا۔خواب ہی میں میں نے کہا کہ یہ کیا بات ہوئی۔یہ تو قرآن مجید کی آیت ہے اور خدا تعالیٰ کے منہ سے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جیسے کامل انسان کی سب سے بڑی تعریف ہے۔کیا یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ اور بھی کسی پر چسپاں ہو سکتی ہے؟ اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی اور مجھے ڈر محسوس ہوا، اور میں اسی ڈر