جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 107 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 107

خلافت ثانیه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے 107 خبر دی اور چار باتیں ایسی بتائیں کہ جنہیں کوئی شخص اپنے خیال او را اندازہ سے دریافت نہیں کر سکتا۔اول۔تو یہ کہ حضور کی وفات تپ سے ہوگی۔دوم یہ کہ آپ وفات سے پہلے وصیت کر جائیں گے۔سوم۔یہ کہ وصیت مارچ کے مہینہ میں شائع ہوگی۔چہارم۔یہ کہ اس وصیت کا تعلق بدر کے ساتھ ہو گا۔اگر ان چاروں باتوں کے ساتھ پانچویں بات بھی شامل کر دوں تو نا مناسب نہ ہوگا کہ اس رؤیا سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ اس وصیت کا تعلق مجھ سے بھی ہوگا کیونکہ اگر ایسا نہ ہوتا تو میری طرف آدمی بھیج کر مجھے اطلاع دینے سے کیا مطلب ہوسکتا تھا اور یہ ایک ایسی بات تھی کہ جسے قبل از وقت کوئی بھی نہیں سمجھ سکتا تھا لیکن جب واقعات اپنے اصل رنگ میں پورے ہو گئے تو اب یہ بات صاف معلوم ہوتی ہے کہ اس رویا میں میری خلافت کی طرف بھی اشارہ تھا لیکن چونکہ یہ بات وہم وگمان میں بھی نہ تھی اس لئے اس وقت جبکہ یہ رویا دکھلائی گئی تھی اس طرف خیال بھی نہیں جا سکتا تھا۔مندرجہ بالا پانچ نتائج جو اس رویا سے نکالے گئے ہیں ان سے چار تو صاف ہیں یعنی تپ سے وفات کا ہونا۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔وصیت کا کرنا وہ بھی صاف ہے کیونکہ آپ نے اپنی وفات سے پہلے وصیت کر دی تھی۔تیسرے مارچ میں وصیت کا ہونا وہ بھی ایک بالکل واضح ہے کیونکہ آپ نے مارچ ہی میں وصیت کی اور مارچ ہی میں وہ شائع ہوئی۔پانچواں امر بھی صاف ہے کہ اس وصیت کا مجھ سے بھی کچھ تعلق تھا چنانچہ ایسا ہی ظاہر ہوا۔لیکن چوتھی بات کہ بدر میں دیکھ لیں۔تشریح طلب ہے کیونکہ آپ کی وصیت جہاں الفضل ، الحکم، نور میں شائع ہوئی وہاں بدر میں شائع نہیں ہوئی کیونکہ وہ اس وقت بند تھا پس اس کے کیا معنی ہوئے کہ بدر میں دیکھ لیں۔سواس