جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 730
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 730 عطاء المجیب راشد صاحب انگلش میں اعلان کر رہے ہیں کہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ ایسے منتخب ہو گئے ہیں۔میرے قریب ہی میری بیٹی سعدیہ بیٹھی تھی اور میرے میاں اپنے کمرے میں نفل پڑھ رہے تھے۔میں نے ایک دم کہنا شروع کر دیا کہ اعلان ہوگیا ہے کہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ منتخب ہو گئے ہیں۔ہم تینوں کافی دیر تک MTA دیکھتے رہے لیکن MTA پر ایسے کوئی آثار نہ تھے سب لوگ ویسے ہی خاموشی سے زیر لب دعاؤں میں مصروف تھے۔اس وقت مجھے پورا یقین تھا کہ میں نے جاگتی آنکھوں سے یہ نظارہ دیکھا ہے۔کیونکہ میں بار بار کہہ رہی تھی کہ اعلان ہو چکا ہے۔لیکن اس کے تقریباً آدھ گھنٹہ بعد جب امام صاحب نے فی الواقعہ اعلان _ii کیا تو مجھے یقین آیا کہ یہ خواب تھا۔حضرت خلیفہ امسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) کا جس دن وصال ہوا۔یہ اس سے اگلی رات کا خواب ہے۔میں نے دیکھا کہ میں حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کے گھر کے صحن میں کھڑی ہوں کہ صاحبزادی امتہ القدوس صاحبہ کمرے سے نکل کر صحن میں آتی ہیں اور باہر کے دروازے سے صاحبزادی امتہ الرؤف صاحبہ صحن میں داخل ہوتی ہیں۔دونوں نے ایک جیسے سبز رنگ کے بہت خوبصورت لباس پہنے ہوئے ہیں۔دونوں بہنیں بہت خوش ہیں اور گلے مل کر ایک دوسرے کو بار بار مبارک باد دے رہی ہیں۔میں اس خیال سے ان کی طرف بڑھتی ہوں کہ ان کو مبارک باد دوں اور پوچھوں کہ کون خلیفہ منتخب ہوئے ہیں۔کہ میری آنکھ کھل گئی۔پہلا خیال میرے ذہن میں آیا کہ ان کے کوئی بہت قریبی رشتہ دار خلیفہ منتخب ہوئے ہیں۔( تاریخ تحریر 18 دسمبر 2005ء)۔۔۔۔۔۔۔۔