جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 731
خلافت خامسه : مبشر رویا ، خواہیں اور الہی اشارے -۲۵۶ مکرمه کلثوم اختر صاحبہ اہلیہ منور احمد صاحب کورٹر نمبر 107 صدر انجمن احمد بی ربوہ میں خدا کو حاضر و ناظر جان کر بیان کرتی ہوں کہ 731 جس وقت لندن میں انتخاب خلافت کا اجلاس ہورہا تھا مجھے کچھ نیند سی آ گئی۔ایسی حالت تھی کہ نہ پوری طرح سورہی تھی اور نہ جاگ رہی تھی اور خواب میں کیا دیکھ رہی ہوں کہ ایک جگہ ہزاروں کی تعداد میں مچھلیاں جمع ہیں اور میں خانہ کعبہ میں کھڑی ہوں۔حضرت میاں مسرور احمد صاحب اور آپ کی بیگم صاحبہ طواف کر رہے ہیں۔اسی دوران ایک غیبی آواز آئی کہ انہوں نے خلیفہ بننا ہے اور اچانک میری آنکھ کھل گئی۔اسی لمحے MTA پر اعلان ہو رہا تھا کہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ بن گئے ہیں۔تاریخ تحریر 25 / مارچ 2004ء) ☆۔۔۔۲۵۷ مکرمه رضوانه شفیق صاحب الیه قاضی شفیق احمد صاحب صدر جماعت احمدیہ آسٹریا جس روز حضرت خلیفہ امسح الرابع رحم اللہ کی وفات ہوئی۔عاجزہ گھرپر MTA سے براه راست تمام نشریات دیکھ رہی تھی چونکہ میرے شوہر قاضی شفیق احمد صاحب وفات کے روز ہی لندن روانہ ہو گئے تھے سوا کیلی بیٹھی ٹی وی پر ہر ہرلحہ دیکھتی رہی۔رات کو جب خلافت کمیٹی بیٹھی