جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 717
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۲۳۹ مکرم عرفان احمد مبشر صاحب معلم وقف جدیدر بوه 717 مورخہ 22 را پریل 2003ء کی رات جب خلافت خامسہ کا انتخاب ہونا تھا۔خاکسار نوافل اور دعائیں اور درود شریف پڑھتا ہوا سو گیا۔خاکسار نے خواب دیکھا کہ میں خود خلافت کے انتخاب کے سلسلے میں کاغذ پر خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کچھ افراد کے نام لکھ رہا ہوں۔( غالباً پہلا نام کیا لکھا بھول گیا ) اسی اثناء میں نام لکھتے لکھتے ساتھ والے کمرے میں چلا جاتا ہوں۔یہ دفتر وقف جدید میں معلمین کے کلاس روم تھے۔دوسرے کمرے میں ہمارے اساتذہ کرام معلمین کچھ کھڑے اور کچھ بیٹھے ہیں اور میں سامنے نگاہ کرتا ہوں تو حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کو بیٹھے ہوئے پاتا ہوں۔حضور نے ٹوپی اور سبز رنگ کا لباس پہن رکھا تھا۔خاکسار کو تقریباً 3 بجے کے قریب جاگ آئی تو ٹی وی بھی آن کیا تو 3:45 پر MTA پر مکرم مولانا عطاء المجیب راشد صاحب نے حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کا نام لے کر خلیفہ خامس ہونے کا اعلان کر دیا۔تب میری سمجھ میں آیا کہ جس چیز کو ہم نہیں سمجھ سکتے وہ خدا تعالی ہمیں سمجھا دیتا ہے۔حضور نے ٹوپی پہنی تھی کہ سبز کوٹ حضرت مسیح موعود علیہ السلام والا پہنایا گیا۔اور سبز رنگ خوشی اور سبزی و بڑھوتری اور ازالہ غم کا ہوتا ہے۔غرض خدا تعالیٰ نے بتایا کہ تم اپنے ذہنوں میں جو کچھ مرضی سمجھو مگر جو میں کرتا ہوں وہی ہوتا ہے۔تاریخ تحریر 08 فروری 2006ء)