جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 699 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 699

خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے 699 ہوا کہ اگلے خلیفہ کے نام کا پہلا حرف مرزا ہوگا۔پھر جب دوسری دفعہ دعا کی تو ایک ناصر جن کا نام شریف ہے نظر آئے۔تب پورا نام کھلا کہ مرزا شریف۔لیکن خاکساران کے بارے میں کچھ نہیں جانتا تھا۔حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کے انتخاب کے بعد کھلا کہ آپ ان کی اولاد میں سے ہیں۔اس طرح خدا تعالیٰ نے آپ کے متعلق اشارہ دے دیا تھا۔( تاریخ تحریر 28 را پریل 2003ء) مکرم محمد منیر احمد شمس صاحب مربی ضلع منڈی بہاؤالدین انتخاب خلافت خامسہ سے ایک رات قبل 22 را پریل 2003ء رات نماز عشاء ادا کرنے کے بعد دعائیں کرتا سو گیا۔رات کے تیسرے پہر 3 بجے کے قریب میں نے خواب میں حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب ناظر اعلیٰ و امیر مقامی کو تین دفعہ خواب میں دیکھا۔اور چوتھی دفعہ جب خواب میں دیکھا۔تو آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا سبز کوٹ پہنا ہوا تھا۔سر پر پگڑی تھی اور آپ زار و قطار رور ہے تھے اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔یہ ایسی واضح اور شفاف خواب تھی کہ اس کو الفاظ میں ڈھالنا بہت ہی مشکل ہے۔میں نے فوراً اٹھ کر وضو کیا۔اور خشوع و خضوع سے نماز تہجد ادا کی۔میرا دل سو فی صد مطمئن ہو گیا۔خوف جاتا رہا۔صبح نماز فجر کے بعد میں نے اپنی اہلیہ کو یہ خواب بتلا دی۔اہلیہ نے اپنی ایک سہیلی ( نازیہ ) کو اس کے سخت اصرار پر صرف اشارہ یہ خواب بتادی۔