جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 698 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 698

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ii۔اکیسویں سورۃ میں : خلافت خامسہ کا انتخاب عمل میں آیا 698 حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کے پاس ایگریکلچر میں ماسٹرز کی ڈگری ہے اور حضور کی دلچسپیاں بھی زراعت کے ساتھ ہیں جو خواب میں سبزیوں کی صورت میں دکھایا گیا۔۔۴۔دکھایا گیا۔آکسفور ڈلین سے یو۔کے کی طرف اشارہ ہوسکتا ہے۔حضور کے دادا کا نام حضرت مرزا شریف احمد صاحب ہے۔خواب میں نام شریف سُنا ہے کہ سیب حضور کو بہت پسند ہیں۔میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ خواب بالکل درست ہے اور جود دیکھا وہ لکھ دیا ہے۔( تاریخ تحریر 4 / جون 2003ء) ☆۔۔۔۔۔۲۱۷ مکرم ذیشان احمد جاوید صاحب کراچی 19 تا 23 اپریل کا عرصہ جس طرح ہم نے گزارا۔الفاظ نہیں کہ بیان کیا جاسکے۔انتخاب والے دن تمام رات نوافل اور دعائیں بیت الذکر میں اکھٹے ہو کر ادا کیں۔خدا تعالیٰ نے حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کے متعلق اشارے دے دیئے تھے۔ایک دفعہ دعا کے دوران دیکھا کہ حضرت صاحبزادہ صاحب سابق نائب امیر جماعت عبدالرحیم بیگ صاحب سے مل رہے ہیں۔ان کا نام جب دعا کے بعد خاکسار نے دل میں دہرایا۔تو خدا تعالیٰ نے دل میں ڈالا عبد الرحیم بیگ نہیں " مرزا "عبدالرحیم بیگ تب معلوم