جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 697 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 697

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے (ترجمه) 697 22 اپریل 2003ء کو صبح تہجد کے وقت جب ہم سب دعائیں کر رہے تھے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے جماعت کو ایک ہاتھ پر جمع کر دے تو خواب میں ایک احمدی دوست اور لیس مسلم کو دیکھا جن کو میں جانتا ہوں لیکن گزشتہ آٹھ دس سال سے ملا نہیں ہوں۔میں نے دیکھا کہ وہ بہت زیادہ بیمار ہیں۔جو لوگ اس کی تیمار داری کر رہے ہیں وہ اس کو کنگھی کر رہے ہیں۔یہ جگہ آکسفور ڈلین ہے جو ماریشس کے ایک قریبی قصبہ میں ہے۔اور یہ جگہ ایک احمدی دوست کے گھر کے قریب ہے۔اس گھر کے بالمقابل ایک غیر احمدی مسلمان کا گھر ہے۔جہاں میں بچپن میں کھیلا کرتا تھا۔وہاں میں نے ایک سیب کا درخت دیکھا جس پر بڑے خوبصورت بڑے بڑے سیب لگے ہوئے ہیں۔وہاں پر بہت سے لوگ موجود ہیں۔عورتیں بھی ہیں جو سیب توڑنے کے لئے آئی ہیں۔میں بھی کچھ سیب لینا چاہتا ہوں۔لیکن گھر کا مالک مجھے کہتا ہے کہ انتظار کرنا پڑے گا۔بعد میں مجھے میرا حصہ بھی مل جائے گا۔مالک کا ایک بیٹا ہے جس کا نام شریف ہے۔جس کے ساتھ میں بچپن میں کھیلا کرتا تھا۔اور میں مسلم کا بھی ایک بیٹا ہے جس کا نام شریف ہے۔ایک اور شخص ملتا ہے جس کا نام اور لیس ہے لیکن اور لیس مسلم نہیں وہ اس جگہ سے 400 میٹر دور رہتا ہے وہ سائیکل پر آتا ہے جس پر سبزیاں ہیں۔وہ لمبے عرصہ سے سبزیاں فروخت کرتا ہے وہ مجھے کہتا ہے کہ میں اس کے ساتھ گھر گھر جاؤں اور سبزیاں دوں۔یہاں خواب ختم ہوگئی۔اور یہ وقت خلیفہ وقت کے انتخاب کی کارروائی مکمل ہونے سے پہلے کا ہے۔صبح اُٹھ کر میں اس خواب پر غور کرتا رہا میں اس نتیجہ پر پہنچا کہ اور لیس ایک کچے بھی ہیں جن کا نام قرآن کریم میں دو بار آیا ہے۔ا۔انیسویں سورۃ میں : حضرت خلیفہ مسیح الرابع کا وصال 03-04-19 کو ہوا