جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 645
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۱۵۳ مکرم ڈاکٹر رشید سید اعظم صاحب۔امریکہ 645 19 اپریل 2003ء کی صبح تہجد سے پہلے میں نے خواب میں دیکھا کہ بہت سے لوگ ایک خوبصورت باغ میں جمع ہیں اور بہتے ہوئے شفاف پانی سے وضو کر چکے ہیں۔ایک فرشتہ نما بزرگ کہتے ہیں کہ " بشیر الزماں " پیدا ہو چکے ہیں۔میں نے یہ خواب اپنی اہلیہ کو حضور (رحمہ اللہ ) کی وفات کی خبر سے پہلے سنادی تھی میری تنظیم ہی ہے کہ یہ خواب خلافت خامہ سے منسلک ہے کہ حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کا ایک نام " بشیر الزماں " بھی ہے۔واللہ اعلم ( تاریخ تحریر 29 مئی 2003ء) ۱۵۴ مکرم محمد اسامہ صاحب ولد ملک محمد نسیم صاحب جو ہر ٹاؤن لاہور خاکسار نے حضرت خلیفہ اسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) کی وفات والی رات خواب میں دیکھا کہ ایک سفید بیت الذکر ہے بیت الفضل کی طرح۔اس بیت الذکر کے باہر مکرم شیخ مبارک احمد صاحب مرحوم امریکہ والے کھڑے ہیں۔خلافت خامسہ کا انتخاب ہو رہا ہے۔میں شیخ صاحب سے پوچھتا ہوں کہ خلیفہ کون بنے گا انہوں نے ایک طرف اشارہ کیا۔میں نے ادھر دیکھا تو حضرت مرزا مسرور احمد صاحب سر جھکائے کھڑے تھے۔میں نے پوچھا ان کا نام کیا ہے۔تو بتایا گیا " ڈاکٹر ندیم "اس کے بعد آنکھ کھل گئی۔( تاریخ تحریر 10 اکتوبر 2004ء)