جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 634
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۱۴۳ مکرم عبدالحلیم شاہد صاحب مربی سلسلہ ضلع ساہیوال حال کوئٹہ ہے 634 خاکسار نے 19 اپریل 2003ء بروز ہفتہ نماز فجر سے قبل یہ خواب دیکھا تھا۔کہ ایک ہال نما کمرہ ہے اس میں کچھ لوگ جمع ہیں۔اور اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے پاس ان لوگوں کے نام جمع ہو رہے ہیں۔جو دنیا میں سب سے زیادہ نیک ہیں۔تو میں چند سیڑھیاں چڑھ کر اس ہال کے پاس جاتا ہوں۔تو اس کے دروازے پر ایک پہریدار کھڑا ہے۔اس نے مجھے دیکھ کر فوراً دروازہ کھول دیا اور میں فوراً اندر چلا گیا۔اور پہرے دار نے دروازہ بند کر دیا۔ہال میں بالکل اندھیرا تھا۔بہت سے لوگ زمین پر بیٹھے ہیں ان کے صرف سر نظر آتے ہیں جو اچھل اچھل کر اوپر اٹھتے ہیں اُس لسٹ کو دیکھنے کے لئے جس پر نام لکھے جارہے ہیں۔مجھے یہ نظارہ دیکھ کر بہت خوف آیا۔میں فور دروازے کے پاس ہی زمین پر بیٹھ گیا یہ ایک بہت ہی خوفناک نظارہ تھا۔تو میں نے دیکھا کہ تھوڑی ہی دیر میں ایک کاغذ بڑے سائز کا اوپر بلند ہوا۔اس پر اوپر پانچ چھ ناموں کی جگہ خالی ہے اور نیچے بالکل خالی جگہ ہے صرف ایک نام بڑے حروف میں لکھا ہوا ہے "مرزا مسرور احمد " تو میں یہ نام دیکھتے ہی کمرے سے باہر آ گیا۔اور پہرے دار نے دروازہ بند کر دیا۔میں نے دیکھا کہ باہر مکرم لئیق احمد صاحب مربی سلسلہ دعوت الی اللہ ہاتھ میں بیگ لئے کھڑے ہیں۔تو میں نے احتراماً ان کا بیگ پکڑ لیا۔نیچے ایک بڑا ہجوم لوگوں کا باہر جمع ہے۔مکرم لئیق احمد صاحب کا بیگ اٹھانے پر لوگوں نے شور مچادیا کہ دیکھو اس شخص نے کس کو خلیفہ بنالیا ہے۔تو میں اس شور کو ختم کرنے کے لئے بلند آواز سے یہ کہتا ہوں کہ خلیفہ تو خدا تعالیٰ نے مرزا مسرور احمد صاحب کو بنایا ہے۔لیکن اس شخص کا احترام اس لئے کر رہا ہوں کہ اگر ایسا شخص بھی خلیفہ بن جائے تو اس کی اطاعت کرنا ہم سب پر فرض ہے۔اس پر تمام لوگ خاموش ہو جاتے ہیں اور میں نیند سے بیدار ہو جاتا ہوں۔